ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ خطرہ میں!

arifkarim

معطل
بالآخر امریکی، سعودی، بھارتی مفاد پاکستانی مفاد پر برتری حاصل کر گئے۔ آجکل میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ صدر زرداری کے دور میں شروع ہونے والا ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ ابھی تک پاکستان میں شروع بھی نہیں ہوا جبکہ ایران نے اپنی طرف کا پائپ لائن منصوبہ مکمل بھی کر لیا ہے!
تازہ اطلاعات کے مطابق بھارتی، ایرانی اور عمانی وزراء نے 28 فروری کو نئی دہلی میں ملاقات کی اور یہ گیس پائپ لائن پاکستان کی بجائے زیر سمندر عمان اور وہاں سے بھارت لیجانا کے منصوبہ پر تبادلہ خیال ہوا۔ یاد رہے کہ اس نئے منصوبہ کے سارے اخراجات پاکستان کو برداشت کرنے ہوں گے کیونکہ معاہدے کے تحت اگر پاکستان دسمبر 2014 تک اپنے حصے کی پائپ لائن مکمل نہیں کر پاتا تو اسے ایران کو 10 لاکھ ڈالر روزانہ کے حساب سے جرمانہ ادا کرنا ہوگا جب تک یہ منصوبہ مکمل نہیں ہو جاتا!
ایرانی وزیر کا کہنا ہے کہ گو کہ کاغذ پر پاکستان ایک اسلامی "مسلمان" ملک ہے لیکن اتنے بڑے پراجیکٹ میں پاکستان کی طرف سے بلا جواز تاخیر اس بات کا سبق دیتا ہے کہ اس پر مستقبل میں بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ یعنی جو ملک اپنے حصے کی محض 700 کلو میٹر پائپ لائن نہیں بنا سکتا جبکہ ایران اپنے حصے کی 900 کلو میٹر مکمل کر چکا ہو، وہاں اس سے کیسے توقع کی جا سکتی ہے کہ یہ مستقبل میں گیس کے بل کی بروقت ادائیگی کرے گا!
حوالہ جات:
http://www.thenews.com.pk/Todays-News-13-29620-Iran-almost-abandons-IP-gas-pipeline-project
http://www.pakistantoday.com.pk/201...n-by-starting-ioi-undersea-pipeline-official/
http://english.farsnews.com/newstext.aspx?nn=13930120001240
تبصرہ: اور چپو عربی و امریکی گنے! :)
 
Top