ایرانی بچہ انگریزی کا محبوب!

arifkarim

معطل
ایک ذہین ایرانی بچہ جسکو ٹھیک سے ابھی فارسی بولنی بھی نہیں آتی کو انگریزی سیکھنے کا کتنا شوق ہے۔ آپ بھی دیکھیں:
 
حسان خان

لائبریرین
حسان خان
چونکہ میں فارسی سے نا بلد ہوں، کیا آپ بتا سکتے ہیں اوپر وہ ایرانی بچہ فارسی میں کیا کہہ رہا ہے؟

عورت: چلو باتیں کرو، تمہارا نام کیا ہے؟
بچہ: علی رضا
عورت: تمہاری عمر کتنی ہے؟
بچہ: دو سال کا ہوں۔
عورت: خوب! میرا نام کیا ہے؟
بچہ: ندا
عورت: درست کہا۔ خوب! اس وقت ہم کہاں ہیں؟
بچہ: مجھے نہیں معلوم۔
عورت: نہیں معلوم؟
بچہ: نہیں۔
عورت: یہ تو ماما کا گھر ہے۔
بچہ: ماما کا گھر۔
عورت: خوب! درست ہے۔ اس کے علاوہ کچھ؟
بچہ: ہیوا
عورت: ہیوا! ہیوا کون ہے؟
بچہ: ہیوا ممّا (امی) ہیں۔
عورت: خالہ کون ہیں؟
بچہ: خالہ میری ماما فریدہ کی دوست ہیں۔
عورت: خالہ ہانی؟
بچہ: میری ماما فریدہ کی دوست
عورت: خوب! چلو آؤ گنتی کرتے ہیں۔۔۔۔۔
الیٰ آخر۔۔۔۔
 
arifkarim

معطل
عورت: چلو باتیں کرو، تمہارا نام کیا ہے؟
بچہ: علی رضا
عورت: تمہاری عمر کتنی ہے؟
بچہ: دو سال کا ہوں۔
عورت: خوب! میرا نام کیا ہے؟
بچہ: ندا
عورت: درست کہا۔ خوب! اس وقت ہم کہاں ہیں؟
بچہ: مجھے نہیں معلوم۔
عورت: نہیں معلوم؟
بچہ: نہیں۔
عورت: یہ تو ماما کا گھر ہے۔
بچہ: ماما کا گھر۔
عورت: خوب! درست ہے۔ اس کے علاوہ کچھ؟
بچہ: ہیوا
عورت: ہیوا! ہیوا کون ہے؟
بچہ: ہیوا ممّا (امی) ہیں۔
عورت: خالہ کون ہیں؟
بچہ: خالہ میری ماما فریدہ کی دوست ہیں۔
عورت: خالہ ہانی؟
بچہ: میری ماما فریدہ کی دوست
عورت: خوب! چلو آؤ گنتی کرتے ہیں۔۔۔ ۔۔
الیٰ آخر۔۔۔ ۔

زبردست! آپ کو تو فر فر فارسی آتی ہے :)
 
حسیب

محفلین
یہ کوئی ایسی انوکھی بات نہیں ہے۔
یہاں بات والدین کے رحجان یا انگلش سے مرعوبیت کی آ جاتی ہے کہ بچے کو انگلش میں چیزوں کا پتا ہونا چاہیے
اب تو یہ یہاں پاکستان میں بھی عام بات ہے کہ بچوں کو پہلے گنتی انگلش میں ہی سکھائی جاتی ہے اور چھوٹے بچوں کو سیب، آم کا پتا ہی نہیں چلتا ایپل یا مینگو کہنے سے فورا سمجھ جاتے ہیں بلکہ صورتحال تو یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ ساتویں، آٹھویں کے بچوں کو بھی اردو میں گنتی نہیں آتی
 
بچے تو بچے رہے، کوئی 5 سال قبل اسلام آباد ایف-11 اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک میں میرا اکاؤنٹ تھا۔ جب کبھی انھیں اردو گنتی میں اکاؤنٹ نمبر بتاتا تو آدھے سٹاف کو سمجھ ہی نہیں آتی تھی۔ اور شرمندہ سا ہو کر کہتے کہ انگلش میں بتائیں۔ میں پھر جان بوجھ کر بڑے ہی بھولپن سے کہہ دیتا کہ مجھے انگلش والی نہیں آتی:battingeyelashes:۔ اور پھر درمیانی راستہ نکالا جاتا کہ لکھ دیں;)
 
Top