ایئرپورٹ پر مسافر کو لینے یا رخصت کرنے کیلئے اب صرف ایک رشتہ دار آسکے گا

کراچی: کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد سول ایوی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ مسافروں کو لینے یا رخصت کرنے کے لئے صرف ایک رشتہ دار کو ایئرپورٹ آنے کی اجازت ہوگی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ آنے والے مسافروں کے لئے نئی ہدایات جاری کردی ہیں اور ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ایئرپورٹ پر مسافروں کو چھوڑنے یا لینے کے لئے صرف ایک رشتہ دار آسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6 جولائی کے بعد ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کے معاملات مزید سخت کردیئے جائیں گے لہٰذا مسافروں کو لینے یا چھوڑنے کے لئے کم سے کم رشتے دار ایئرپورٹ آئیں۔
خبر

یہ دنیا کا واحد ملک ہے جہاں اس قسم کی پابندی لگی ہے۔ سی اے اے اور اے ایس اف اس قابل نہیں رہ گئیں ہیں کہ ائرپورٹس کی حفاظت کرسکیں۔ پتہ نہیں پاکستانی عوام اس بات سے اگاہ ہیں کہ نہیں کہ اس قسم کے احکام ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔ کل کو پولیس پابندی عائد کردے گی کہ جنازہ میں صرف ایک سے زائد ادمی شریک نہ ہوں۔ ان سفارشی لوگوں سے خود تو کام ہوتا نہیں صرف عوام کو پریشان کرنے سے مزہ اتا ہے۔ کیا ہوگا جب دھشت گرد ایک سے زائد اگئے؟ اس وقت یہ لوگو دھشت زدہ ہی ہوجائیں۔ بس عوام پرشیر ہیں۔
 
Top