اگر یہی شرمناک حرکت کرنی ہو تو اپنے بیٹوں کی شادیاں ہی نہ کروایا کرو

کعنان

محفلین
’اگر یہی شرمناک حرکت کرنی ہو تو اپنے بیٹوں کی شادیاں ہی نہ کروایا کرو‘ باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال نے تہلکہ مچا دیا
07 دسمبر 2016

لندن
(مانیٹرنگ ڈیسک) ساس بہو اور نند بھاوج کے جھگڑے ہر گھر کی کہانی ہیں، لیکن عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد عامر کی اہلیہ فریال مخدوم بھی اپنے سسرال کے خلاف پھٹ پڑیں جن کو اس کی نند نے پھینٹی لگا دی۔

برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق فریال مخدوم نے اپنی نند 25 سالہ ماریہ کے ہاتھوں پٹنے کے بعد سوشل میڈیا پر انہوں نے لکھا کہ ”اگر تمہیں اپنے بیٹوں کی بیوی کے ساتھ برا سلوک ہی کرنا ہوتا ہے تو ان کی شادیاں ہی مت کیا کرو، میں ہمیشہ خاموش رہی ہوں لیکن سنجیدگی کے ساتھ یہ پیغام ہر ایک کے لیے ہے۔ جب آپ کسی اور کی بیٹی کو بیاہ کر لاتے ہو تو اس کے ساتھ اپنی بیٹیوں جیسا سلوک کیا کرو۔ اس طرح آپ کا بیٹا بھی بہت زیادہ خوش رہے گا اور آپ بھی۔“

فریال مخدوم نے مزید لکھا ہے کہ ”میرا شوہر ایک بیٹے اور بھائی کی حیثیت سے اس سے کہیں زیادہ اپنے گھر والوں کا حق ادا کر چکا ہے جتنا کوئی بیٹا یا بھائی کرتا ہے۔ اس کے باوجود اس کے ساتھ ایسا برا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟ حسد؟ یہ ایک قابل نفرت رویہ ہے۔“

مزید براں فریال مخدوم نے عامر خان کی بہن ماریہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ” تمہارے بھائی کی اچھی بیوی بننے سوا میرا جرم کیا ہے؟ میں صبح 7 بجے سے لے کر رات 12 بجے تک کام
(کیٹ واکس) کرتی ہوں، میرا شوہر کروڑپتی ہے لیکن میں پھر بھی کام کر رہی ہوں اور میں یہ اپنی مرضی سے کر رہی ہوں کیونکہ میں اس کی ’خون‘ کی کمائی کو کبھی ہاتھ نہیں لگا سکتی، حالانکہ مجھے اس کا حق حاصل ہے، اس کے باوجود مجھے اپنی نندوں کی نفرت کا نشانہ بننا پڑ رہا ہے۔“

رپورٹ کے مطابق فریال مخدوم نے حال ہی میں بطور ماڈل اپنا کیریئر شروع کیا ہے۔ گزشتہ روز اس کا اپنی نند ماریہ کے ساتھ جھگڑا ہو گیا۔ اس دوران یونیورسٹی کی طالبہ ماریہ نے فریال پر ہاتھ اٹھا دیا۔ ٹوئٹر پر فریال مخدوم کی ٹویٹس کے بعد ماریہ نے سنیپ چیٹ پر انہیں جواب دیتے ہوئے 4 پوسٹس کیں۔ ماریہ نے لکھا کہ ”مجھے سوشل میڈیا پرکسی چیز کی وضاحت کرنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ اللہ تو دیکھ رہا ہے ناں۔“ اگلی پوسٹ میں ماریہ نے اپنی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ”کیا میری شکل سے لگتا ہے کہ میں کسی کو پیٹ سکتی ہوں؟“

واضح رہے کہ 30 سالہ باکسر عامر خان اور فریال مخدوم کی 2013ء میں شادی ہوئی تھی اور ان کی 2 سال کی بیٹی بھی ہے۔

ح
 
فاخر رضا

بچپن میں ایک اخبار ایوننگ اسپیشل آتا تھا، وہ یاد آگیا یہ خبر پڑھ کر
 
Top