اگر نواز شریف کی زندگی کی ضمانت دیں تو آج شام ہی انہیں واپس بلا لوں گی: مریم

جاسم محمد

محفلین
اگر نواز شریف کی زندگی کی ضمانت دیں تو آج شام ہی انہیں واپس بلا لوں گی: مریم
ویب ڈیسک
June 23, 2021
257041_916765_updates.jpg

فوٹو: فائل
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف کی صحت اور زندگی کی ضمانت دی جائے تو انہیں آج شام کی پرواز سے واپس بلا لوں گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے لاہور دھماکے کی مذمت کی اور دھماکے میں جاں بحق افراد کے لیے تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ پاکستان کے عوام کو پولیس کی قربانیوں پر فخر ہے۔

حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ کا تیسرا بجٹ چوتھے وزیر خزانہ نے پیش کیا، کنٹینر پر چڑھ کر کہتے تھے کہ سڑکیں بنانے سے ترقی نہیں ہوتی، اب ان موٹرویز کو گروی رکھنے سے کون سی ترقی ہو گی۔

ایک سوال کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کی زندگی اور صحت کی ضمانت دیں تو انہیں آج شام کی پرواز سے ہی واپس بلالوں گی۔
اگر نواز شریف کی زندگی کی ضمانت دیں تو آج شام ہی انہیں واپس بلا لوں گی: مریم- Geo News Urdu
 

سیما علی

لائبریرین
ایک سوال کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کی زندگی اور صحت کی ضمانت دیں تو انہیں آج شام کی پرواز سے ہی واپس بلالوں گی۔
کیا کہنے کوئی کسی کے پل کی ضمانت نہیں دے سکتا ہے سوائے پروردگار کے اور یہ نعوذ باللّہ انسان سے زندگی کی ضمانت مانگتے ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

جاسم محمد

محفلین
کیا کہنے کوئی کسی کے پل کی ضمانت نہیں دے سکتا ہے سوائے پروردگار کے اور یہ نعوذ باللّہ انسان سے زندگی کی ضمانت مانگتے ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اندازہ کریں کیسے کیسے لوگ پاکستان پر مسلط رہے اور دوبارہ اقتدار میں آنا چاہتے ہیں
 

ثمین زارا

محفلین
لندن میں نواز شریف کی زندگی کی ضمانت موت کے فرشتے نے دی ہوئی ہے؟
یہ فراڈز اور دو نمبر لوگ کہتے ہیں کہ ملک کا مستقبل ہیں۔ پر رونا یہ ہے کہ ان لٹیروں اور جھوٹوں کو ماننے والے ان کی اس طرح کی شاطرانہ باتوں کو ان کی ادائیں مانتے ہیں۔ ذرا دیکھیے کہ کوئی پٹواری بھی مریم نواز اور باقی شریف فیملی سے کوئی سوال نہیں پوچھے گا۔ برا سمجھنا تو دور کی بات ہے ۔ یہ سب ناقص تعلیم اور تربیت کے کرشمے ہیں۔ بلاشبہ۔۔۔
 
Top