اک جنگ تھی وہ گرمئی گفتار نہیں تھی
دونوں کی انا مٹنے کو تیار نہیں تھی
اک آنچ کی تھی پھر بھی کسر تیکھے خطوں میں
تصویر بہت خوب تھی ، شہکار نہیں تھی
منظر ہے بڑا ہوش ربا ، دل کو لگا تھا
پر آنکھ مری دل کی طرفدار نہیں تھی
تعبیر کہاں تھی ، وہاں کچھ خواب اُگے تھے
وہ نیند کی وادی تھی جو بیدار نہیں تھی
دھڑکا تھا کوئی، جس نے قدم روک لئے تھے
راہوں میں اگرچہ کوئی دیوار نہیں تھی
ٹوٹا بھی وہاں قہر تو سب شہر پہ ٹوٹا
اب بستی کی بستی تو گنہگار نہیں تھی
جلدی نہ تھی منزل پہ پہنچنے کی کسی کو
چلتے تھے سبھی ، تیزی رفتار نہیں تھی
جس نے خلش احساس کو بھی کردیا زخمی
وہ طنز کی اک کاٹ تھی ، تلوار نہیں تھی
دونوں کی انا مٹنے کو تیار نہیں تھی
اک آنچ کی تھی پھر بھی کسر تیکھے خطوں میں
تصویر بہت خوب تھی ، شہکار نہیں تھی
منظر ہے بڑا ہوش ربا ، دل کو لگا تھا
پر آنکھ مری دل کی طرفدار نہیں تھی
تعبیر کہاں تھی ، وہاں کچھ خواب اُگے تھے
وہ نیند کی وادی تھی جو بیدار نہیں تھی
دھڑکا تھا کوئی، جس نے قدم روک لئے تھے
راہوں میں اگرچہ کوئی دیوار نہیں تھی
ٹوٹا بھی وہاں قہر تو سب شہر پہ ٹوٹا
اب بستی کی بستی تو گنہگار نہیں تھی
جلدی نہ تھی منزل پہ پہنچنے کی کسی کو
چلتے تھے سبھی ، تیزی رفتار نہیں تھی
جس نے خلش احساس کو بھی کردیا زخمی
وہ طنز کی اک کاٹ تھی ، تلوار نہیں تھی