اپنی پسندیدہ ویڈیوز اپنے بلاگ پر لگائیں

یو ٹیوب اور اس جیسی بہت سی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹس نے انٹرنیٹ پر ویڈیو براڈکاسٹنگ کو بہت آسان بنا دیا ہے۔ اب آپ اپنی پسندیدہ ویڈیوز ان ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرکے ان کے لنک اپنی ویب سائٹس پر بھی دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ اپنی پسندیدہ ویڈیوز بھی انہی ویب سائٹس پر ڈھونڈ سکتے ہیں۔

ٹی وی گرو ڈاٹ نیٹ (www.tvguru.net( ایک ایسی ویب سائٹ ہے جو مختلف ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹس پر موجود آپ کی پسندیدہ ویڈیوز کو ایک جگہ پر بک مارک کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس ویب سائٹ پر آپ اپنی پسندیدہ ویڈیوز کو مختلف پلے لسٹس کی صورت میں محفوظ کرسکتے ہیں۔ اور صرف یہی نہیں، آپ یہ لسٹ اپنی ویب سائٹ یا بلاگ پر اپنے دوست احباب سے شیئر بھی کر سکتے ہیں۔

اس ویب سائٹ (www.tvguru.net( کو دیکھئے اور پھر ہمیں بتائیے کہ کیسی لگی!!:hatoff:
 
Top