اٹک :وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر)شجاع خانزادہ خودکش دھماکے میں شہید ، 4 افراد جاں بحق

اٹک :وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر)شجاع خانزادہ خودکش دھماکے میں شہید ، 4 افراد جاں بحق
293668_84144843.jpg

شادی خان میں صوبائی وزیر اپنے ڈیرے پر عوامی مسائل سن رہے تھے کہ اسی دوران خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا , وزیر اعظم , وزیر داخلہ کی مذمت
اٹک (دنیا نیوز ) صوبائی وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ سمیت 8 افراد جاں بحق اور 40 افراد زخمی ہوگئے ۔ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو حضرو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ وزیر داخلہ پنجاب دھماکے کے وقت عوامی مسائل سن رہے تھے ، دھماکے کی آواز اتنی زیادہ تھی کہ کئی کلومیٹرز تک سنی گئی ، دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی ۔ پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دئیے ۔ دھماکے کے بعد پاک فوج کی کوئیک ری ایکشن فورس موقع پر پہنچ گئی ، علاوہ ازیں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں دو ہیلی کاپٹرز بھی حصہ لے رہے ہیں ۔ دھماکے کے نتیجے میں ڈیرے کی چھت گر گئی اور صوبائی وزیر سمیت متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ صوبائی وزیر سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہیں جن کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ، دوسری طرف وزیر داخلہ نثار علی خان نے امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور حکم دیا ہے کہ زخمیوں کو تمام ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں، امدادی کارکنوں نے بعد ازاں ملنبے تلے دبے مزید چار افراد کی لاشیں نکال لیں جس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہوگئی ، مرنے والوں میں ڈی ایس پی حضرو بھی شامل ہیں اس کے علاوہ ایک اور سیکورٹی اہلکار ساجد بھی شدید زخمی حالت میں ملبے تلے سے نکال لیا گیا ہے ۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے دھماکہ کے منصوبہ سازوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے
 
اللہ پاک مرحومین کی مغفرت فرمائیں. آمین۔
ملک ایک دلیر، بہادر اور سچے پاکستانی سے محروم ہو گیا۔
لشکر جهنگوی والے ملک اسحاق کے مارے جانے کے بعد ایسا واقعہ متوقع تها۔
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امریکی سفارتخانہ کی جانب سے وزیر داخلہ پنجاب پر حملے کی مذمت

اسلام آباد (۱۷ اگست ، ۲۰۱۵ء)__ امریکی سفارتخانہ نے اٹک میں وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ریٹائرڈ) شجاع خانزادہ کے دفاتر پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اتوار کو ہونے والے اس پرتشدد واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انسانی زندگی کے ساتھ اس طرح کا وحشیانہ سلوک ناقابل قبول اور ایک محفوظ، مستحکم اور خوشحال قوم کی پاکستانی عوام کی خواہشات کے خلاف ہے۔

امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور پاکستانی حکومت کی کوششوں کے ساتھ ہے۔ ہم اس حملے میں ملوث افراد کو انجام تک پہنچانے کے پاکستانی عزم کی حمایت کرتے ہیں اور وحشیانہ عمل کی تحقیقات کرنے والے حکومتی اداروں کو ان کی درخواست پر تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

USDOTURDU_banner.jpg
 
Top