آزاد کشمیر انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح، سادہ اکثریت حاصل کرلی

جاسم محمد

محفلین
آزاد کشمیر انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح، سادہ اکثریت حاصل کرلی
ویب ڈیسک اتوار 25 جولائ 2021
2205460-voting-1627215201-746-640x480.jpg


مظفر آباد: آزاد کشمیر کے انتخابات میں تحریک انصاف نے 25 نشستیں جیت کر سادہ اکثریت حاصل کرلی، پیپلز پارٹی نے 9 اور مسلم لیگ (ن) نے 6 نشستیں حاصل کیں، جموں کشمیر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس بھی ایک ایک نشستیں جیتنے میں کامیاب رہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں پر انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا اور شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ مرد اور خواتین ووٹرز کی بڑی تعداد ووٹ ڈالنے پہنچی، معذور افراد نے بھی ووٹ کاسٹ کیا۔

آزاد جموں و کشمیر کے 45 حلقوں میں ووٹرز کی کل تعداد 32 لاکھ 28 ہزار 99 ہے۔ جن کے لیے آزاد کشمیر اور پاکستان میں 6 ہزار 114 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

پولنگ کے موقع پر آزاد کشمیر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے، 40 ہزار پولیس اہل کاروں نے الیکشن ڈیوٹی انجام دی جب کہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی گئی۔ آزاد کشمیر میں انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لیے پریذائیڈنگ آفیسرز سمیت 250 افسران کو مجسٹریٹ کے برابر اختیارات دیئے گئے۔

مختلف حلقوں میں گنتی کے بعد 45 میں سے 42 حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے جن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر الیکشن میں میدان مارلیا جب کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ چند نشستوں پر محدود ہوگئے۔
 
Top