آزاد کشمیر، پنجاب اور خیبرپختون خوا میں شدید زلزلہ، جانی و مالی نقصان کا خدشہ

فرقان احمد

محفلین
فواد چوہدری حکومت کی زبردست ترجمانی کے ساتھ ساتھ اطلاعات کے شعبہ میں کافی کام کر رہے تھے۔ لیکن ان کی پی ٹی وی کے ایم ڈی جو چاپلوس نعیم الحق کے قریبی ہیں سے نہیں بن رہی تھی۔ نوبت ٹویٹر پر ایک دوسرے کو گالم گلوچ تک آ گئی جس کے بعد ان کو ہٹا دیا گیا۔ اصل میں تحریک انصاف کی لٹیا اس کے اپنے بانی نعیم الحق نے ڈبوئی ہے۔
وزیرِ اطلاعات کو بہرصورت متحمل مزاج ہونا چاہیے، اس لیے فواد چودھری صاحب اس حوالے سے غیر موزوں تھے؛ یہی وجہ تھی کہ اس قدر جلد ہٹا دیے گئے۔
 
جنرل ضیا کی اولین کابینہ میں بیٹھنا شاید جماعت اسلامی کی کوئی "مجبوری" رہی ہوگی!
کیا خبر وہ انہیں متقی پرہیزگار امیر المومنین ہی سمجھتے ہوں۔

اسلامی نقطۂ نظر سے تو اقتدار اللہ کی دین ہے اور اگر متقی پرہیزگار امیر المومنین مسند پر براجمان ہیں تو ان کی بیعت و اطاعت لازم ہے۔ واللہ اعلم
 
محمد وارث

لائبریرین

متقی، پرہیز گار، امیرالمومنین تو خیر جنرل ضیا کو ایک دنیا سمجھتی تھی اور سمجھتی ہے اور اس بنا پر اطاعت بھی کرتی تھی لیکن مذکورہ امیر المومنین کی کابینہ میں شامل ہونا فقط جماعت اسلامی اور کچھ خاص لوگوں ہی کا خاصہ تھا۔
 
Top