آزادی صحافت کا عالمی دن

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


امریکہ کے زیر اہتمام آزادی صحافت کا عالمی دن منایا گیا


اسلام آباد (۲ مئی ۲۰۱۴ء)___امریکہ نے ۳ مئی کو بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر آزادی صحافت کا عالمی دن منایا۔یہ دن ہر سال اظہار رائے کی آزادی اور جمہوری اصولوں کو پروان چڑھانے اور انھیں تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے آزاد میڈیا کےاہم کردار کو تسلیم کرنے اور اس کا احترام کرنے کیلئے منا یا جاتا ہے۔


امریکہ جمہوری حکمرانی کے ایک اہم جزوکے طور پر صحافت کی آزادی کی قدر کرتا ہے۔ جمہوری معاشرے غلطی سے مبرا نہیں ہوتے ،بلکہ وہ جوابدہ ہوتے ہیں، اور خیالات کا تبادلہ ایک جوابدہ حکمرانی کی بنیاد ہے۔امریکہ اور دنیا کے بہت سےدوسرے مقامات پر اخبارات پرجوش مباحث کو پروان چڑھانے، تحقیقی رپورٹنگ فراہم کرنے اور خاص طور پر معاشرے میں غیر اہم قرادیئے گئے لوگوں کی جانب سے اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کیلئے ایک فورم مہیا کرتے ہیں۔


اظہار رائے کی آزادی انسانی حقوق کے عالمی اعلان میں شامل ایک بنیادی آزادی ہے۔ امریکہ صحافتی آزادی کو فروغ دینے اور اس کا تحفظ کرنے اور دنیا بھر میں اظہار رائے کی آزادی کیلئےاقوام متحدہ کی تعلیمی ، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کے عزم میں مدد فراہم کرنےکے عزم پر سختی سے کاربند ہے۔


جیسا کہ سفیر رچرڈ اولسن نے حال ہی میں کہا ہے کہ ‘‘ایک آزاد میڈیا جمہوریت کا لازمی جزو ہے اور یہ ملک کے پر امن مستقبل کی تشکیل کیلئے صحتمندانہ مباحث کا موقع فراہم کرتا ہے’’۔ امریکہ جمہوری اقدار کے تسلسل کو یقینی بنانے میں اہم کردار اداکرنے اور خیالات کے آزادانہ تبادلے کیلئے ان کے عزم پر دنیا بھر کے صحافیوں کی ستائش کرتا ہے۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
Top