اُردو ڈیجیٹل لائبریری

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

خواب دیکھنا دیوانوں کا کام ہے سو وہ دیکھتے ہیں، پھر کچھ دیوانے اس خواب کی تعبیر پانے پر کمر کس لیتے ہیں اس نیت کے ساتھ کہ تعبیر مل جائے تو ان کے بعد آنے والے اس سے مستفید ہوسکیں قطع نظر اس کے وہ دیوانوں میں سے ہوں یا فرزانوں میں سے۔۔۔

اُردو ڈیجیٹل لائبریری

بھی ایک ایسا ہی خواب ہے !

قیصرانی

لائبریرین
باس صاحبہ، خواب دیکھنا تو ایک عام سی بات ہے۔ لیکن دیوانے خواب دیکھ کر خوش ہوجاتے ہیں، فرزانے خواب دیکھ کر اس کی تعبیر کی طرف قدم بڑھاتے چلے جاتے ہیں۔ کیا خیال ہے؟
 
دوست

محفلین
یہ خواب نہیں اب حقیقت ہے۔
آج سے ایک سال پہلے ہم نے یہ خواب دیکھا تھا۔
الحمد اللہ آپ سب دوستوں کی کاوشوں سے آج یہ حقیقت ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
باس صاحبہ، خواب دیکھنا تو ایک عام سی بات ہے۔ لیکن دیوانے خواب دیکھ کر خوش ہوجاتے ہیں، فرزانے خواب دیکھ کر اس کی تعبیر کی طرف قدم بڑھاتے چلے جاتے ہیں۔ کیا خیال ہے؟

السلام علیکم قیصرانی صاحب

آپ کا پیغام پڑھ کر بلا توقف اقبال کا ایک شعر سوچ میں در آیا وہی پیش ہے

بے خطر کوُد پڑا آتشِ نمرود میں عشق
عقل ہے محوِ تماشائے لبِ بام ابھی

دیوانوں کا خواب عشق کہلاتا ہے اور دیوانے عشق ہی کیا کرتے ہیں بلا خوف و خطر اور ہر چیز سے بے نیاز منزل کی طرف بڑھتے ہیں، نفع و نقصان سے بے پرواہ، محض جذبے کے ساتھ ، جبکہ فرزانوں کو ذاتی سودو زیاں کے حساب سے ہی فرصت نہیں ملتی ۔۔۔

---------------------------------------------------

دوست (شاکر)

آپ کے کلمات کے لئے بہت شکریہ۔

موجودہ تعبیر ملنے کی حد تک حقیقت اور مزید تعبیر کی جستجو میں ابھی بھی ایک خواب !
۔
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
لائبریری پہلے توایک خواب تھی لیکن اب اللہ تعالی کے کرم اورسب ساتھیوں کی کوشش سے ایک حقیقت ہے اورانشاء اللہ اب اس مشن کوآگے ہی آگے بڑھاناہے ( انشاء اللہ )
اورسب سے پہلے ہرچیز جوبھی انسان بناتاہے اس کاتخیل بس انسان کے ذہن میں آتاہے پھراس کے بعدوہ اپنی محنت اورلگن سے ہراس چیزکوتعمیرکرتاہے جواس کے تخیل میں ہوتی ہے توسب سے پہلے یہ خواب تھی اوراب یہ حقیقت ہے اور انشاء اللہ اس کوہم اپنی محنت اورلگن سے عظمت کی بلندیوں پرلے جائیں گے (انشاء اللہ)
والسلام
جاویداقبال
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جاوید اقبال صاحب

آپ کے کلمات ، عزم، دعا اور اظہارِ خیال کے لئے شکریہ۔ اور اللہ سے امیدِ کامل ہے کہ وہی مدد اور رہنمائی کرنے والا ہے
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

آپکابھی شگفتہ بہن، بہت بہت شکریہ۔

بات توپھروہی ہے کہ کام اس وقت تک مکمل نہیں ہوتاہے جب تک آپ اسکولگن، محنت اورحوصلہ سے کرنے کااعادہ نہیں کرتے اوروہ اللہ تعالی کے کرم سے ہم سب اراکین میں موجودہے۔ توانشاء اللہ تعالی اللہ تعالی ہماری رہنمائی فرمائے گااورہمیں اپنے مقصدمیں کامیاب وکامران کرے گا(آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 
قیصرانی

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
بے خطر کوُد پڑا آتشِ نمرود میں عشق
عقل ہے محوِ تماشائے لبِ بام ابھی

دیوانوں کا خواب عشق کہلاتا ہے اور دیوانے عشق ہی کیا کرتے ہیں بلا خوف و خطر اور ہر چیز سے بے نیاز منزل کی طرف بڑھتے ہیں، نفع و نقصان سے بے پرواہ، محض جذبے کے ساتھ ، جبکہ فرزانوں کو ذاتی سودو زیاں کے حساب سے ہی فرصت نہیں ملتی ۔۔۔

---------------------------------------------------

دوست (شاکر)

آپ کے کلمات کے لئے بہت شکریہ۔

موجودہ تعبیر ملنے کی حد تک حقیقت اور مزید تعبیر کی جستجو میں ابھی بھی ایک خواب !
۔
وعلیکم السلام باس صاحبہ۔ بات میری ابھی تک وہی ہے۔ کہ خواب دیکھنا دیوانوں اور فرزانوں، دونوں‌کا کام ہے۔ تعبیر کی طرف قدم بڑھانا صرف فرزانوں کا کام ہے :)
 
Top