اوگرا نے سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس 39 روپے 89 پیسہ فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی

ابن آدم

محفلین
اسلام آباد:

اوگرا نے سوئی سدرن کے صارفین کے لیے گیس 39 روپے 89 پیسہ فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

سوئی سدرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت 778 روپے 59 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے تاہم قیمت میں اضافے کا اطلاق پیٹرولیم ڈویژن سے نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد ہوگا۔ اوگرا نے کہا ہے کہ قیمت میں اضافے کی منظوری رواں مالی سال کے لیے دی گئی۔

دریں اثنا پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گیس صارفین کے لیے فیصلہ کل جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

اوگرا نے سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس مہنگی کردی - ایکسپریس اردو
 

ابن آدم

محفلین
پاکستانیو! گھبرانا نہیں ہے۔ میرا خرچ تو میرے دوست اٹھاتے ہیں۔ آپ کا اللہ مالک ہے۔
جب بجلی گیس پٹرول مہنگا ہو تو سمجھ جائیں کہ حکمران کرپٹ اور چور ہیں
بقول عمران خان (ریاست مدینہ بنانے کے دعویدار، نظام چائنہ کی خواہش رکھنے والے، انقلاب ایران کی تمنا رکھنے والے، میں بتاتا ہوں کہ مغرب میں کیا ہوتا ہے کہنے والے)
 

جاسم محمد

محفلین
جب بجلی گیس پٹرول مہنگا ہو تو سمجھ جائیں کہ حکمران کرپٹ اور چور ہیں
بقول عمران خان (ریاست مدینہ بنانے کے دعویدار، نظام چائنہ کی خواہش رکھنے والے، انقلاب ایران کی تمنا رکھنے والے، میں بتاتا ہوں کہ مغرب میں کیا ہوتا ہے کہنے والے)
عمران خان کے قول بھی اپنی پٹوارانہ مرضی کے مطابق مان رہے ہیں۔ ذرا قول عمران کے مطابق نواز شریف کو کرپٹ کہہ کر دکھائیں :)
 
Top