اورنگی ٹاﺅن ا ور منگھو پیر روڈ پر 2مدارس میں دہشت گردوں کو تربیت دینے کا انکشاف

اورنگی ٹاﺅن ا ور منگھو پیر روڈ پر 2مدارس میں دہشت گردوں کو تربیت دینے کا انکشاف

02 جولائی 2014 (22:38)

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) اورنگی ٹاﺅن ا ور منگھو پیر روڈ پر 2مدارس میں دہشت گردوں کو تربیت دینے کا انکشاف ہوا ہے۔حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق اورنگی ٹاﺅن کے محلہ شاہ فیصل اور منگھو پیر روڈ پر کا لعدم تنظیموں کے زیر انتظام 2 مدرسے چلائے جا رہے ہیں جہاں سوات اور وزیرستان کے علاہ ازبک دہشتگردوں کو بھی دہشتگردی کی تربیت د ی جاتی ہے۔ان مدرسوں سے کالعدم تحریک طالبان کے لئے رقم جمع کر کے وزیرستان بھیجی جا رہی ہے اور یہاں18سے 20سال کے نوجوانو ں کو بارود سے بھری موٹرسائیکل اور بارود سے بم بنانے کی تربیت دی جاتی ہے۔ یہاں زیر تربیت نوجوانوں کو مختلف قسم کے ہتھیار چلانے کی بھی تربیت دی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 4ماہ پہلے منگھو پیر میں دھماکے کی وجہ بننے والی موٹر سائیکل بھی انہی مدرسوں میں تیار کی گئی تھی۔

http://dailypakistan.com.pk/karachi/02-Jul-2014/118842
 
Top