اوبنٹو 6.06 LTS

جہانزیب

محفلین
میں نے اوبنٹو بریزی بیجر 5.10 کو اوبنٹو 6.06 LTS میں اپ گریڈ کیا ہے، پہلے اپڈیٹ کرنے سے پہلے بتایا جا رہا تھا کہ آٹھ سے دس گھنٹے لگ سکتے ہیں، لیکن میرے کوئی ڈیڑھ گھنٹا لگا اپڈیٹ کرتے ہوئے
البتہ کچھ ہارڈوئیر کے مسائل جو پہلے ورژن میں تھے جیسا میرا پرنٹر اور ویب کیمرہ کام نہیں کرتے تھے، ڈی وی ڈی رام ٹھیک سے نہیں چلتا تھا وغیرہ سب نئے ورژن سے حل ہو گئے ہیں، لیکن جو بنیادی فرق دونوں ڈسٹرو میں ہے وہ یہ ہے کہ LTS میں صرف ایک کمانڈ سے LAMP سرور کو کے تمام ضروری اجزاء کو انسٹال کیا جا سکتا ہے۔
لیکن سب سے بڑا مسلہ وہی کہ نئے ورژن کے ساتھ فائر فاکس 1.5 انسٹال ہوتا ہے جو تمام طریقے استعمال کرنے کے باوجود اردو کے فانٹ صیح نہیں دکھاتا، جبکہ پرانے ورژن میں فائر فاکس 1.0.8 تھا جو اردو کے فانٹ صیح طور سے ڈسپلے کر رہا تھا، البتہ میں نے ابھی کنکیورر انسٹال کیا ہے اور اس میں اردو فانٹ صیح نظر آ رہے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
نعمان بھائی زندہ باد، اس کا حل ان کے پاس ہے۔ میرے پاس تو اوبنتو کے دونوں ورژن فٹ چلےہیں
 

دوست

محفلین
بھائی جی مجموعی طور پر کتنی میگا بائٹس اتارے ہیں آپ نے۔
میرا ارادہ ہے کہ ایجی ایفٹ جاری ہونے کے بعد میں بھی ڈٰیپر سے ایسے ہی ترقی فرما لوں گا۔ میرے پاس زیادہ سے زیادہ سپیڈ صبح 60 کلو بائٹ کے اریب قریب ہوتی ہے کوئی دو تین گھنٹے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میرے والے نے تو کوئی چھ سو ایم بی سے زائد ڈیٹا اتارا تھا، کوئی نصف گھنٹہ لگ گیا تھا :(
 
Top