اوبنٹو لینکس پر ورلڈ کال evdo کو کس طرح چلایا جائے؟

ابوشامل

محفلین
الحمد للہ۔
اب اگر آپ چاہیں تو اسے خود کار بنانے کے ممکنہ طریقوں پر غور کرتے ہیں۔ :)
میرے لیے تو خودکار ہی ہے جی ۔ مجھے lsusb کی کمانڈ ڈالنے پر ہر مرتبہ AnyData ہی کی ڈیوائس ملی۔ اس لیے بغیر کسی مزید کمانڈ کے صرف gnome-ppp کو روٹ کے اختیارات کے ساتھ چلایا اور نیٹ کنیکٹ!
 
ابوشامل

محفلین
جی ہاں!
ویسے ابتداء میں مجھے ایک دو بار eject کرنا پڑا تھا اس کے بعد میرا کمپیوٹر خراب ہو گیا۔ جب ٹھیک ہو کر آیا تو دوبارہ ونڈوز اور لینکس انسٹال کیا، اس کے بعد یہ نجانے کیسے براہ راست ہو گیا۔ بس میں ڈائلر کو روٹ کے ذریعے چلاتا ہوں اور کنیکٹ!
 
محمد سعد

یہ تو عجیب بات ہے۔ کیا آپ کچھ تفصیلات کا پتا لگا سکتے ہیں کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ آپ کا مسئلہ تو حل ہو گیا لیکن یہ معلومات بعد میں کسی اور شخص کے کام بھی آ سکتی ہیں۔
 
میں نے گزشتہ بلاگرز کانفرنس میں شعیب صفدر کے کمپیوٹر پر بھی چلایا تھا وہاں بھی ایسے ہی ڈائریکٹ چلا یعنی ڈیوائس لگائی، ڈائلر کو روٹ کے ذریعے چلایا اور کنیکٹ! اس کا مطلب ہے کہ طریقہ آسان ہی ہے۔ آپ نے صرف اور صرف ڈیوائس کو ایک مرتبہ detect کروانا ہے۔ جس کے لیے lsusb کی کمانڈ کافی ہے۔ اس کے بعد ڈائلر میں بھی موڈیم کو detect کرا لیں تاکہ وہ درست موڈیم کے ذریعے کنیکٹ ہو۔
 
جہاں تک میں جانتا ہوں، lsusb کی کمانڈ صرف یو ایس بی والے پرزہ جات کے متعلق معلومات ظاہر کرنے کے لیے ہوتی ہے۔
lsusb is a utility for displaying information about USB buses in the system and the devices connected to them.
میرے خیال میں فرق صرف ڈائلر کے ذریعے detect کروانے سے آ رہا ہے۔
 
ابوشامل

محفلین
جہاں تک میں جانتا ہوں، lsusb کی کمانڈ صرف یو ایس بی والے پرزہ جات کے متعلق معلومات ظاہر کرنے کے لیے ہوتی ہے۔

میرے خیال میں فرق صرف ڈائلر کے ذریعے detect کروانے سے آ رہا ہے۔
جی میرا مطلب یہی ہے بس ذرا کہنے میں فرق آ گیا کہ ایل ایس یو ایس بی کے ذریعے معلوم کریں کہ ڈیوائس کنیکٹ ہے یا نہیں پھر اسے ڈائلر کے ذریعے detect کرا لیں اور کنیکٹ کر دیں۔ میرے خیال میں بھی ڈائلر کے ذریعے ڈیٹیکٹ کروانے کے سبب ہی یہ کامیابی سے چل رہا ہے۔
 
Top