ان پیج سے یونی کوڈ میں ۔۔۔۔۔۔کیسے؟؟؟

ان پیج سے یونی کوڈ میں ۔۔۔۔۔۔کیسے؟؟؟
جناب میں نے میکرومیڈیا فلیش کے کئی فلیش ٹیوٹوریلز ان پیج میں تیار کر رکھے ہیں۔ میں انھیں یونی کوڈ میں کنورٹ کرنا چاہتا ہوں۔ میرے پاس سافٹ ویئر تو موجود ہے مگر مجھ سے درست طور پر یونی کوڈ نتائج حاصل نہیں ہو پارہے۔ بتائیے میں کیا کروں؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کے جوابات کا انتظار رہے گا!
شوبی
 

سیفی

محفلین
شوبی:

آپ کے دوسرے پیغام کے جواب میں میں نے لکھا تھا یونی کوڈ سالوشن ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے ویب سائٹ کا ایڈریس۔۔۔۔

ان پیج سے یونیکوڈ میں تبدیلی پر ایک بہت اچھا اور مفصل مضمون یہاں ذیل کے لنک سے دیکھئے


http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?p=3979#3979
 
شعیب میں جانتا ہوں کہ تم مصروف ہو مگر یہاں آتے رہنا اور تمہارے اس مسئلے کا حل نکل آئے گا۔ ابھی کچھ اور لوگ بھی اس پر کام کر رہے ہیں اور وہ اس پر تمہاری رہنمائی کردیں گے۔

ویسے یونی کوڈ میں لکھ کر فلیش کی کوئی فائل بنائی ہے اب تک یا صرف ان پیج ہی استعمال کرکے کام کیا ہے۔
 
بہت شکریا ۔۔۔۔۔جناب میں نے صرف ان پیج یا پھر اردو نگار نامی سافٹ وئیر ہی کو فلیش میں استعمال کیا ہے۔ افسوس یونی کوڈ کو فلیش صحیح طور پر سپورٹ نہیں کرتا۔ اس کا حل ویری ایبل ٹیکسٹ فائل کو فلیش فائل میں امپورٹ کرنا ہے۔ مگر وہ مجھے نہیں آتا۔۔۔۔۔۔۔
 
Top