انپیج میں فوٹ نوٹ کا نمبر تبدیل کیسے کیا جاتا ہے؟

طمیم

محفلین
کیا انپیج (ورژن 3) میں فوٹ نوٹ نمبر کے لئے اردو کی بجائے دوسرے ہندسے استعمال کئے جاسکتے ہیں؟
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
بالکل اس کی سہولت ہونی چاہئے کیونکہ میرے پاس جو پرانا ان پیج موجود ہے، اس میں یہ سہولت موجود ہے کہ آپ اردو نمبر کے علاوہ انگریزی ہندسے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ Ctrl+F11 پریس کرنے سے اس میں جو ڈائیلاگ بکس نمودار ہوا ہے، اس میں پیج نمبر اور اس کے اسٹائل دونوں موجود ہیں۔۔۔
 
صفحہ نمبرکے لئے انتخاب کی سہولت موجود ہے لیکن فوٹ نوٹ نمبر کے لئے (اردو یا انگریزی ہندسے وغیرہ کے) انتخاب کی سہولت تلاش کے باجود کہیں نہیں نظر آئی۔ میرا خیال ہے ابھی انپیج والوں نے شامل ہی نہیں کی۔
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
پرانے ان پیج میں ہیڈر اور فوٹر کا Concept نہیں ہے اور فٹ نوٹ کا بھی نہیں۔
لیکن ان پیج تھری کی آفیشل ویب سائٹ پر اتنا لکھا ہے:
In latest version of InPage® footnote can be use and it can be use in any available font.
http://www.inpage.com/Faq.html
یعنی فٹ نوٹ استعمال ہوسکتا ہے اور کسی بھی دستیاب فونٹ میں ممکن ہے۔۔
اگر آپ لکھ سکتے ہیں تو اردو یا انگریزی کے انتخاب کا طریقہ تو وہی ہونا چاہئے جو پہلے تھا:
یعنی ہم Ctrl+Spaceپریس کرتے تھے اور زبان تبدیل ہوجاتی تھی۔۔ یا پھر اوپر لینگویج کا مینو ہے جہاں سے یہ کام ہوسکتا ہے۔۔
اگر اتنی بات سے آپ کا مسئلہ حل ہوجائے تو ٹھیک، ورنہ ہم بھی ان پیج کا یہی ورژن انسٹال کرنے کے بعد آپ کو بتائیں گے ۔۔۔
 
محترم شاہد شاہنواز صاحب مشکل انپیج میں زبان تبدیل کرنے کی نہیں ہے بلکہ فوٹ نوٹ نمبر کو اردو ہندسوں کی بجائے انگلش یا کسی اور زبان کے ہندسوں سے تبدیل کرنے کی ہے۔
انپیج 3 میں اس وقت فوٹ نوٹ کی آپشن استعمال کرنے سے فوٹ نوٹ نمبر خود بخود آجاتا ہے یعنی جب بھی آپ فوٹ نوٹ کی آپشن استعمال کرتے ہیں متن میں خود بخود نمبر لگ جاتا ہے اور صفحہ کے نیچے فوٹ نوٹ لکھنے کی جگہ بن کر کرسر وہاں چلا جاتا ہے۔ فوٹ نوٹ کے نمبر اس وقت ایسے لگتے ہیں ۱ ۲ ۳ ۴ ۵ جبکہ مجھے 12345 کی ضرورت ہے۔
 
بھائی معذرت خواہ ہوں، بہت عرصے کے بعد میرا یہاں آنا ہوا ہے، اگر آپ کا یہ مسئلہ ابھی تک موجود ہے تو براہ کرم وہ فائل مجھے بھیج دیجئے جس میں آپ نے فٹ نوٹ استعمال کیا ہو۔۔ اگر اس میں ۱ ۲ ۳ ۴ ۵ ہے تو میں کوشش کرکے آپ کو 12345 کرکے بھیج سکتا ہوں، اگر ممکن ہوا ۔۔۔
 
Top