انٹرنیٹ کے بارے میں 10 دلچسپ حقائق

حسیب

محفلین
  1. سب سے مشہور سوشل نیٹورکنگ ویب سائٹ فیس بک کے بانی کا نام Mark Zuckerberg ہے۔ 31 مارچ 2013 تک فیس بک یوزر کی تعداد 1110 ملین یعنی ایک ارب گیارہ کروڑ ہو چکی تھی۔
  2. ایک نیوز ویب سائٹ 18 ویں صدی کے ایک آدمی سے زیادہ معلومات سیکھاتی ہے۔ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے محقق Marting Gilbert کے مطابق 18 ویں صدی میں ایک عام شخص 50 کتابوں سے زیادہ معلومات ذہن نشین نہیں کر سکتا تھا۔ جبکہ آج کل ایک اوسط شخص 600000 کتابوں جتنی معلومات ذہن نشین کر لیتا ہے۔
  3. ہانگ کانگ دنیا میں تیز ترین انٹرنیٹ والی جگہ ہے۔ وہاں انٹرنیٹ کی اوسط رفتار 54.1 میگا بِٹ فی سیکنڈ ہے۔ اس سپیڈ پر آپ HD فلم 4 منٹوں میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
  4. سرچ انجن گوگل ایک مہینے میں ایک بلین کیوریز (queries) ہینڈل کر سکتا ہے۔
  5. آج کل ہر آٹھواں جوڑا انٹرنیٹ کے ذریعے ملتا ہے۔
  6. پہلی الیکٹرانک سمائیلی 1979ء میں منظر عام پر آئی۔ جب Kevin McKenzie نے اپنے جذبات کا اظہار کرنے کی کوشش کی۔ پہلی سمائیلی اس طرح لکھی جاتی تھی۔
    کوڈ:
    -)
    اس کے تین سال بعد Scott Fahlman نے اس کے ساتھ کولن بھی شامل کر دیا۔ تو سمائیلی یہ بن گئی۔
    کوڈ:
    :)-
    :)-جو آج کل استعمال ہو رہی ہے۔
  7. آج کل 81 فیصد ای میلز سپیم ہوتی ہیں۔
  8. 2012ء میں سائبر حملوں کے 41 فیصد حملے چین سے کیے گئے۔ 2012 کے آخری کواٹر میں چین سائبرحملوں کا سب سے بڑا ذریعہ بن گیا۔
  9. امریکہ فیس بک یوزرز کا سب سے بڑا ملک ہے۔ دس بڑے ملک یہ ہیں
    Largest-country-on-Facebook.jpg
  10. انٹرنیٹ کی تمام معلومات 4 ایکسا بائٹ ہیں۔ اور ہر سال یہ معلومات ڈبل ہو جاتی ہیں
    1 exabyte = 1000 petabytes;
    1 petabyte = 1000 terabytes;
    1 terrabyte = 1000 gigabytes.
 
Top