انٹارکٹیکا کی برف سے پراسرار اور عجیب مخلوق دریافت، سائنسدان دم بخود، تصویر وائرل

ابن آدم

محفلین
برفانی براعظم ‘انٹارکٹیکا’ میں برف کی تہہ سے پراسرار مخلوق دریافت ہوئی جس نے پوری دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا، سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ جاندار خطرناک نہیں ہے۔

کیا آپ کو یاد ہے ہالی ووڈ فلم ‘دی تھینگ’ میں ایک خیالی منظر پیش کیا گیا تھا جس میں انٹارکٹیکا کی برفانی تہہ سے نموار ہونے والی پراسرار مخلوق نے ہر طرف تباہی مچائی تھی۔ مذکورہ فلم1982 میں ریلیز کی گئی تھی۔ حیران کن طور پر یہ سائنس فکشن خیال اب حقیقت میں تبدیل ہوچکا ہے۔

602a649d8186f.jpg


جی ہاں، یہ یقین کرنا بہت مشکل ہوگا لیکن فلم کے سالوں بعد سائنس دانوں نے انٹارکٹیکا میں برف کی 4 ہزار میٹر گہرائی سے پراسرار جانداروں کو دریافت کیا ہے۔ برٹس انٹارٹک سروے کی ٹیم برف کی بڑی چٹان کا مشاہدہ کررہی تھی کہ اس دوران پراسرار اور عجیب مخلوق دریافت ہوئی۔ اس تحقیق کے نتائج جرنل فرنٹیئرز ان میرین سائنس میں شایع ہوئے۔

fmars-08-642040-g003.jpg


خیال رہے کہ یہ تحقیق 2015 سے 2018 کے درمیان ہوئی تھی جس میں پہلی بار سائنس دانوں نے غیرمتحرک جانداروں کو دریافت کیا۔ محققین کا کہنا تھا کہ یہ دریافت ایک خوش قسمت حادثہ تھا جس نے ہماری مہم کی سمت بھی تبدیل کردیا، پراسرار مخلوق سے سائنسی دنیا بھی حیران رہ گئی۔

ماہرین کے مطابق برف کی 4 ہزار گہرائی سے 22 جاندار دریافت ہوئے، تاہم اب بھی بہت کچھ جاننا باقی ہے۔

انٹارکٹیکا کی برف سے پراسرار اور عجیب مخلوق دریافت، سائنسدان دم بخود، تصویر وائرل

Ali Baba جاسم محمد خالد محمود چوہدری ثمین زارا
 
Top