انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مذہبی منافرت پھیلانے پر مسجد کے خطیب کو 14سال قید ،80ہزار روپے جرمانے ک

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مذہبی منافرت پھیلانے پر مسجد کے خطیب کو 14سال قید ،80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی
10 جولائی 2015 (00:45) لاہور

  • news-1436471135-4781_large.jpg
  • news-1436471135-4781_large.jpg
  • news-1436471135-4781_large.jpg

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ہارون لطیف نے اشتعال انگیز لٹریچر تقسیم کرنے اور مذہبی منافرت پھیلانے کے مقدمہ میں ملوث مسجد کے خطیب کو 14سال قید اور 80ہزارروپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ نارنگ منڈی پولیس نے مقامی مسجد کے خطیب مولانافضل الرحمن کے خلاف اشتعال انگیز لٹریچر تقسیم کرنے اورعلاقے میں مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں چالان پیش کررکھا ہے۔ عدالت میں چالان آنے پر باقاعدگی سے سماعت ہوئی جس پرعدالت نے جرم ثابت ہونے پر مولانا فضل الرحمن کو 14سال قید اور 80ہزارروپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دےاہے ۔
http://dailypakistan.com.pk/lahore/10-Jul-2015/243975
 
یہ ایک اچھا اور قابل تحسین فیصلہ ہے جس کی رو سے نفرت ، فرقہ واریت اور دہشتگردی کی آئیڈیالوجی کے پرچار کرنے والوں سوداگروں اور بیمار ذہنوں کو پابند سلاسل کر کے فتنہ کو ابتدا سے ہی ختم کیا جا سکے گااور نفرت اور دہشت اور فرقہ واریت کے پیامبروں کو کیفر کردار تک پہنچایا گیا ہے۔پاکستان موجودہ حالات میں کسی صورت بھی فرقہ ورانہ تشدد و فسادات کا متحمل نہ ہو سکتا ہے۔

اسلام میں فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں کی سرکوبی کیا جانا ضروری ہے۔ کیونکہ اس طرح کا غیر ذمہ دارانہ رویہ ملک کی سلامتی ،سماجی ہم آہنگی اور فرقہ وارانہ یکجہتی کے لیے بے حد خطرناک ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مذہبی منافرت پھیلانے پر مسجد کے خطیب کو قید و جرمانہ
https://awazepakistan.wordpress.com
 
Top