انسان، انسانیت، مسلمان اور عمل5

Muhammad Qader Ali

محفلین
سُوۡرَةُ العَصر
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَ۔ٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَٱلۡعَصۡرِ (١) إِنَّ ٱلۡإِنسَ۔ٰنَ لَفِى خُسۡرٍ (٢) إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّ۔ٰلِحَ۔ٰتِ وَتَوَاصَوۡاْ بِٱلۡحَقِّ وَتَوَاصَوۡاْ بِٱلصَّبۡرِ (٣)

شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
عصر کی قسم (۱) کہ انسان نقصان میں ہے (۲) مگر وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور آپس میں حق (بات) کی تلقین اور صبر کی تاکید کرتے رہے (۳)

صبر و شکر
عمران بن حطان مشہور فصیح و بلیغ شاعر گزرا ہےوہ انتہا سیاہ فام (کالا) اور بد صورت تھا۔
اس کی بیوی اتنی خوبصورت جس کی مثال مشکل ہے۔
ایک دن عمران کی بیوی عمران کو بہت دیر تک دیکھتی رہی اور پھر اچانک سے کہا:
"الحمد للہ"
عمران نے پوچھا:"کیا بات ہے؟ تم نے کس بات پر الحمدللہ کہا ہے؟"
عمران کی بیوی نے کہا:"میں نے اس بات پر شکر ادا کیا کہ ہم دونوں جنتی ہیں"عمران نے پوچھا:" وہ کیسے؟"
عمران کی بیوی کہنے لگی:" اس لیے کہ تمہیں مجھ جیسی خوبصورت اور سیرت بیوی ملی، تم نے اس پر اللہ کا شکرادا کیا، اور مجھے تم جیسا شوہر ملا، میں نے اس پر صبرکیا، اور اللہ پاک نے صابر اور شاکر دونوں کے لیے جنت کا وعدہ فرمایا ہے
۔"اس بات کو علامہ مخشری رحمت اللہ نے بیان کیا ہے
 
Top