فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
پاک-امریکہ ایلومینائی کی جانب سے امن کی حمایت میں ملک گیر مہم
اسلام آباد (۳۰ مئی ، ۲۰۱۵ء)__ پاکستان میں واقع امریکی مشن کی اعانت سے پاک-امریکہ ایلومینائی نیٹ ورک(پی یواےاین) نے مئی ۲۵ تا مئی۳۱ ہزاروں نوجوان لوگوں، ماہرین اور بزرگ شہریوں کیلئے ایک ہفتہ پر مبنی امن سے متعلق سرگرمیوں کی قیادت کی۔ شمال میں آزاد جموں وکشمیر سے لے کر جنوب میں واقع گوادر تک پی یو اے این کی بارہ شاخوں نے شہری خدمات ایسی سرگرمیوں کااہتمام کیا جس میں ۳۰۰۰ ہزار سے زیادہ افراد کو بین المذاہب سیمیناروں اور یتیم خانوں اور اسکولوں میں آرٹ اور تھیٹر کے پروگراموں پر تقریری مقابلوں میں شریک کیا گیا۔
ملک میں پاک-امریکہ ایلومینائی نیٹ ورک کے صدر فیصل ملک نے، جنہوں نے ملک گیر منصوبے کی قیادت کی، کہا کہ ملک بھر میں اپنے معاشروں کو بہتر بنانے کیلئے کام کرنے پر ہمارے سابق طالب علموں کو مبارکباد۔انھوں نے کہا کہ اس امن منصوبے سے ہمیں معلوم ہوا کہ جب لوگ تبدیلی کیلئے آگے آتے ہیں تو کیا کچھ ممکن ہو جاتا ہے۔
پاک-امریکہ ایلومینائی نیٹ ورک دنیا میں امریکہ کے سابق طالب علموں کے سب سے بڑے نیٹ ورکس میں سے ایک ہے۔ یہ ان ۱۳۰۰۰ سے زیادہ طالب علموں اور پیشہ ور ماہرین پر مشتمل ہے جوحکومت امریکہ کی اعانت سے تبادلہ پروگراموں میں شرکت کر چکے ہیں۔ پی یواےاین پاکستان میں بہت سے پروگراموں کا انعقاد کرتاہے جن میں معاشرتی خدمات کے منصوبے، قیادت کی تربیت، گول میز مباحثے اور لوگوں کی شمولیت سے انجام پانے والی سرگرمیاں شامل ہیں۔
مزید جاننے کیلئے درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں:
www.pakusalumninetwork.com
مزید تصاویر اور پی یواےاین سے متعلق تازہ ترین معلومات کیلئے اس لنک پر رابطہ کریں:
#PUANPeaceWeek.

www.state.gov
https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu