امریکا نے صومالین حکومت کو سرکاری طور پر تسلیم کرلیا

الف نظامی

لائبریرین
امریکا نے صومالیہ کی حکومت کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا جس کے بعد دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگیا۔
امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے واشنگٹن میں دورے پر آئے ہوئے صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود سے ملاقات کی جس کے دوران نئے تعلقات کے بارے میں بات چیت ہوئی۔ ہلیری کلنٹن نے اِس اعلان کو تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جاری سفر کی انتہا نہیں بلکہ ایک اہم سنگِ میل ہے۔ ایک انٹرویو میں صدر حسن شیخ محمود نے کہا کہ یہ سفارتی منظوری ان کی حکومت اور عمومی طور پر صومالی عوام کیلیے ایک پیش رفت اور سفارتی کامیابی کا درجہ رکھتی ہے۔
1299.jpg

انھوں نے کہا کہ اِس سے صومالیہ کیلیے بین الاقوامی اداروں میں دوبارہ شمولیت اور ملک کی تعمیر نو کے سلسلے میں راہ ہموار ہوگی۔ 1991 میں جنگجو قبائل کے ہاتھوں صدر محمد سعید کا تختہ الٹنے کے بعد سے کوئی مستحکم مرکزی حکومت نہیں بن پائی تھی۔ ملک 20 برس تک لگاتار تنازعات اور لاقانونیت کا شکار رہا۔ گذشتہ سال اقوام متحدہ کی حمایت سے نئی حکومت تشکیل دینے کی کوششیں بارآور ثابت ہوئیں۔
متعلقہ:
امريكااور صوماليہ كے درميان 23 سال بعد سفارتی تعلقات بحال
 
Top