امراو جان ادا (مرزا ہادی رسوا) تبصرے اور جائزہ

رضوان

محفلین
محترم وہاب اعجاز خان صاحب
کیسے جان لیتے ہیں کہ محفل کے ساتھی منتظر ہیں ایسے ہی کسی شاہکار کے۔ پچھلے چند دنوں میں انہوں نے پے در پے جو مضامین پوسٹ کیے ہیں تو مجھ جیسا قاری تو ابھی وہ بھی نہیں پڑھ پایا۔ اس پر مستزاد آج “امراؤ جان ادا پر تنقیدی مضمون “ بھی محفل میں لے آئے ہیںَ جو نہ صرف ایم اے اردو کے طلباء بلکہ عام قاری کے لیے بھی دلچسپ اور مفید ہے۔
تنقیدی مضامین پڑھنا ان پر تنقید لکھنے یا امتحان دینے کے لیے تو سمجھ میں آتے ہیں لیکن عام قاری کے لیے ایک مشقت سے کم نہیں ہوتے۔ زیرِ نظر مضمون اپنے اسلوب اور ناول کے انتخاب کے حوالے سے بھی عام قارئین کے لیے دلچسپی کا حامل ہے،اور ساتھ ہی ناول کے کرداروں کا جسطرح جامع احاطہ کیا ہے اس کی اگر تعریف نہ کی جائے تو زیادتی ہوگی۔
امید ہے وہاب اعجاز بھائی ناول “ امراؤ جان ادا “ بھی پوسٹ کردیں گے۔ ایک دن اچانک صبح سویرے اہلِ محفل اس مشہور ناول کو محفل پر پائیں گے۔
 
Top