اللہ سے کی ہے سچی محبت بلال نے

الف نظامی

لائبریرین
اللہ سے کی ہے سچی محبت بلال (رضی اللہ عنہ) نے
عشق نبی ﷺ کی پائی ہے دولت بلال (رضی اللہ عنہ) نے

تھا ظلم کے جواب میں نعرہ احد احد
کی اختیار راہِ عزیمت بلال (رضی اللہ عنہ) نے

سرکارِ دوجہان کے دربان ہو گئے
حاصل کمال کی ہے کرامت بلال (رضی اللہ عنہ) نے

حوروں کو خال کے لیے تحفے میں دی گئی
ایسی حسین پائی ہے رنگت بلال (رضی اللہ عنہ) نے

رکھا نبی ﷺ کا اسوہ تھا ہر دم نگاہ میں
خوں دے کے ہے خرید لی جنت بلال (رضی اللہ عنہ) نے​
 
Top