اللہ تعالٰی کے انداز

نوآموز

محفلین
میں نے اللہ سے طاقت مانگی، اُس نے مجھے مضبوط کرنے کے لئے مشکلات دے دیں۔
میں نے اللہ سے دانش مانگی، اُس نے حل کرنے کے لئے مسائل دے دیئے۔
میں نے اللہ سے خوش حالی مانگی، اُس نے کام کرنے کے لئے دماغ دے دیا۔
میں نے اللہ سے حوصلہ مانگا، اُس نے مجھے خطرات دے دیئے کہ میں اِن پر قابو پاؤں۔
میں نے اللہ سے محبت مانگی ، اُس نے مجھے مصیبت زدہ لوگ دے دیئے کہ میں اِن کی مدد کروں۔
میں نے اللہ سے عنایات مانگيں، اُس نے مجھے مواقع دے دیئے۔
میں جو چاہتا تھا مجھے نہیں ملا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
مجھے ہر وہ چیز مل گئی، جس کی مجھے ضرورت تھی۔
 
Top