اقتباس

نظام الدین

محفلین
جوانی دیوانی

کہتے ہیں جوانی دیوانی ہوتی ہے اور دیوانگی پہ کس کا بس چلتا ہے؟ عشق اور مشک چھپائے نہیں چھپتے وغیرہ وغیرہ۔ ایسا کہنے والے شاید درختوں پہ اگتے ہیں۔ ہمارا تجربہ بولتا ہے کہ اللہ میاں یا تو امریکہ میں جوان کرے تا کہ جی بھر کے کافر دوشیزاؤں سے عبرت پکڑی جا سکے یا پھر درختوں پہ ہی اگا دے کہ اپنے ہاں تو جس جس قسم کے بلوغت کش بزرگ پائے جاتے ہیں ان کے سائے میں انسان جوان کے علاوہ سب کچھ ہو سکتا ہے۔ ہم تو یہ بھی نہیں کہہ سکتے
"ہمیں تو موت ہی آئی شباب کے بدلے"​
(آتش کی جوانی از فریدون سے اقتباس)
 

محمداحمد

لائبریرین
اقتباس پیش کرنے کا بہت شکریہ نظام الدین صاحب۔

زمرہ کا انتخاب آپ نے ٹھیک نہیں کیا۔ "آپ کی تحریریں" میں صرف وہ تحریریں پیش کیجے جو آپ کی اپنی لکھی ہوئی ہوں۔
 
Top