افغانستان ميں والی بال کے ميچ کے دوران خودکش حملہ

Fawad -

محفلین
1549483_815589001834593_6783494516201452369_n.jpg


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ہم کل افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا میں والی بال کے میچ کے دوران ہونے والے خود کش حملے کی سختی سے مذمت کرتے ہيں جس میں سينکڑوں نوجوان اور بچے شرکت کر رہے تھے۔ ان بے گناہ جوان لڑکوں کو نشانہ بنا کر يہ دہشت گرد اپنے منصوبوں اور کاروائيوں سے يہ واضح کرتے ہيں کہ وہ انسانی زندگی کو کتنا حقير سمجھتے ہيں۔

يہ دہشت گرد جو اپنی قاتلانہ مہم کے اثرات کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لئے خود کش حملہ آوروں کے ذريعے، کھيلوں کے میدانوں، جنازوں، ہسپتالوں، بازاروں اور مسجدوں پر حملے کرتے ہیں ، ان کی نہ صرف شديد مذمت کی جانی چاہيئے بلکہ انکو انصاف کے کٹہرے میں بھی لايا جانا چاہيے۔ تشدد اور خوف سے پاک' ايک محفوظ افغانستان کے مستقبل کے ليے امريکہ افغانستان کی حکومت اورعوام کی کوششوں کی حمايت جاری رکھے گا۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
Top