اعتماد کے رشتے

*⭐اعتماد کے رشتے⭐*

✍محمد کاشف تبسم

رشتے بنانا آسان ہے نبهانا آسان ترین !!
آپ کہہ سکتے ہیں یہ کیا بات ہوئ ؟ہم نے تو آج تک یہی سنا:"رشتے بنانا آسان اور نبهانا مشکل ہے"
یہ مشکل آسان کیسے ہوگئ؟
دراصل بات سچی یہ ہے کہ دنیا میں ہر مشکل کا حل موجود ہے ،اس مشکل کا حل بهی تها مگر کسی نے کبهی اس طرف توجه ہی نہیں دی.
رشتے بنتے ہیں اعتماد سے اور" *اعتماد* "ہی اس مشکل کا حل ہے!!
اعتماد کا مطلب مسکہ لگانا نہیں،چاپلوسی اور *تحفے* بهیجنا بهی نہیں... *اعتماد* کی آبیاری کے لئے ان سب کی ضرورت پڑتی ہے ،مگر اعتماد ہی نہ ہو تو یہ سب بےجان لاشے ہیں.
بس اعتماد تو اعتبار کو کہتے ہیں اور یہ اعتماد کا رشتہ سالوں میں بنتا ہے اور سیکنڈوں میں *چٹخ* سکتا ہے،یہ وہ قیمتی ہیرا ہے جو ایک بار کهو جانے کے بعد بڑی مشکل سے ہی ہاته لگتا ہو.
اعتماد کےرشتے کیسے بنائے جاتے ہیں؟اس کا جواب دنیا کی کوئ کتاب اور کوئ دانش ور تو نہیں دے سکتا، ہاں!آپ کا دل ،ضمیر اور ذہن ضرور دے سکتا ہے!
اگر آپ *اعتماد* بنانے میں کامیاب ہیں تو اسے بچانے میں ناکامی سے بچیں!
اعتماد کی بنیاد پر رشتوں کی عمارت آسمانوں کو جاچهوتی ہے اور بےاعتمادی سے تعلق تو باقی رہ جاتا ہے مگر *ریت کی دیوار* جیسا!!
رشتے ایک دم تڑاخ سے نہیں ٹوٹتے بل کہ اس میں اعتماد کی بنیادیں لرزتی لرزتی منہدم ہو جاتی ہیں!!
رشتوں کو *اعتماد* دیں بہت جلد رشتے آپ کو *خوداعتماد* بنا دیں گے!!
 
Top