اسلام کے خلاف سازشیں تیزتر

اظہرالحق

محفلین
میرے خیال میں اللہ میاں نے مسلمانوں کے جذبات کی شدت دیکھتے ہوئے ، انکی دعاؤں کو قبول کر لیا ہے ، اب غیر مسلم خود ہی ایسی حرکات کر رہے ہیں جو ان سوئے ہوئے مسلمانوں کو جگا دے ، ویسے تو اکثر ہم کروٹ بدل کر دوبارہ سو جاتے ہیں ، مگر شاید اس دفعہ “جوتے“ کافی زیادہ پڑنے والے ہیں ۔ ۔ ۔ ساری دنیا سے ۔ ۔ ۔ ذرا غور کریں

- فلسطین میں اسرائیل کا تنازعہ
- بھارت میں کشمیر
- عراق اور افغانستان
- چائنا میں سنکیانگ
- فلپائین اور تھائی لینڈ میں مسلمانو‌ں کی تحاریک
- یورپ میں مسلمانوں کے ساتھ سلوک
- افریقہ میں مسلمانوں کی برین واشنگ اور عسائیت کا زور
- فلاحی ریاستوں میں ، اسلام کا غلط پروپگنڈہ

یہ سب اور بہت کچھ ۔ ۔ ۔ جیسے موجود واقعات ، کارٹون کی اشاعت ، بھوپال میں مسلم کش فسادات کی تیاری وغیرہ

شاید اب وقت آ گیا ہے ۔ ۔ ۔ جاگنے کا

سلطانی جمہور کا آتا ہے زمانہ
جو نقش کہن تم کو نظر آئے مٹا دو
 
Top