اسلام آباد حملوں کے پیچھے طالبان کا ہاتھ ہے،الطاف حسین

اسلام آباد حملوں کے پیچھے طالبان کا ہاتھ ہے،الطاف حسین

لندن…متحدہ قومی مووٴمنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ احرارالہند نامی گروپ کاغذی ہے اسلام آباد حملوں کے پیچھے طالبان کا ہاتھ ہے،لندن سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ حکومت لنڈی کوتل اور اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعات کی فوری تحقیقات کرائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان واقعات کی تحقیقات کی روشنی میں یہ فیصلہ کرے کہ آیا مذاکرات کو آگے بڑھانا چاہیئے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے اس موٴقف کی تائید کرتے ہیں کہ مذاکرات اور حملے ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=139918
 
Top