اردو پر اسد اللہ ہمیشہ "غالب" رہے۔۔۔۔۔ابو اشعر فهيم

قربان

محفلین
اردو پر اسد اللہ ہمیشہ "غالب" رہے، #اقبال" ہمیشہ بلند اقبال رہے اور #فیض* کا فیض جاری ہے،کوئی ندی ہے، کوئی دریا اور کوئی سمندر،ہمیں ادب سے #شورش نہیں اس لیے ہم کسی کے #فراق میں نہیں رہتے، اردو میں #میر ہی نہیں #امیر ترین لوگ بھی ہیں، اردو پر کسی قسم کا داغ نہیں ہاں "#داغ دہلوی* " ضرور ہیں، یہاں لوگ #ریاض* کرتے کرتے، "#مومن* " بنے اور ان کے "#ذوق*" کا یہ عالم تھا کہ دہلی، لکھنو اور دکن باقاعدہ دبستان بن گئے، بلکہ #دبستان اردو* بن گئے، یہاں ایک سے ایک "#ولی*" بھی ہیں اور ایک سے ایک جو اردو کی محبت میں نہ صرف "#سرشار*" رہتے ہیں بلکہ اس پر "#جاں نثار* " بھی رہتے ہیں، اس لیے کسی کی حیثیت "#مجروح* " نہ کیجیے، #شبلی* کو شبلی ہی رہنے دیجیے، جنید و شبلی نہ بنائیے، #اکبر* اگر الہ آباد میں بے نظیر ہیں تو *اکبر آباد* میں اپنے "#نظیر* " بھی کچھ کم نہیں، تنقید سے کسی کو فرار نہیں، بغیر تنقید کہ نہ کوئی "#فراز*" بن سکتا ہے، اور نہ سرفراز، اردو ادب ہمیشہ ادیبوں اور شاعروں کا مشکور رہا، بلکہ وہ شاکر بھی رہا، اس نے شاکر ہی نہیں "#پروین شاکر* " جیسی #خوشبو* بھی دی ہے، اس نے *مسدس حالی* بھی دیا اور اس نے نہ جانے کتنے سید بھی دییے جو نہ صرف #سلیمان* ہیں بلکہ ان کے پاس تخت سلیمانی بھی ہے جس پر ایک دو سید ہی نہیں بلکہ #سرسید " بھی بیٹھے، یہاں نہ صرف #رشید* " ہیں بلکہ #مشتاق*" جیسے #یوسفی بھی ہیں #پطرس جیسے طنزو مزاح کے *#بخاری* بھی ہیں، یہاں مختلف رنگ ہی نہیں بلکہ "#نارنگ " بھی ہیں بلکہ #شمس الرحمن جیسے فاروقی بھی ہیں یہاں #عبدالماجد جیسے صاحب طرز ادیبوں کا ایک دریا آباد ہے، اردو جب کبھی #جوش مارتی ہے تو بالکل ملیح آباد کا آم لگتی ہے، یہاں #محمد جیسے حسین بھی ہیں اور #علی جیسے #جوہر بھی، یہاں #زمیندار" والے #ظفر کے ساتھ ساتھ اردو والے بابا #مولوی عبد الحق بھی ہیں، یہاں ایک سے ایک #آزاد شخص ہیں اور ایک سے ایک اعلی شخصیات ہیں ٰ، بلکہ #ابولاعلیٰ اور #ابو الکلام بھی ہیں، خدا اردو کی اس #فضا" کو مزید وسیع کردے تاکہ اردو زبان کا آفتاب ہمیشہ #نیّر و تاباں" رہے، اسے ہمیشہ #شفیق" کرنل ملتے رہیں، اسے تھانے سے لیکر پارلیامنٹ تک شان و #شوکت نصیب ہوتی رہے، اللہ اسے ہر قسم کے شر اور شرارت سے "#محفوظ رکھے، اور اسے مزید #شرر* اور #سرور سے نواز دے، اسے ہمیشہ #ظفر مندی نصیب کرے _

تحرير: ابو اشعر فهيم (مئو ، يوپي، الهند)
 
Top