اردو میں انگلش کے الفاظ کیسے لکھوں۔۔۔۔؟؟؟؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ​
میرا ایک چھوٹا سا بلاگ ہے۔۔۔​
اس پر میں نے عدنا شاہد بھائی کی بنائی ہوئی تھیم لگا رکھی ہے۔۔۔​
جب بھی پوسٹ کے درمیان کوئی انگلش لفظ لکھنا چاہتا ہوں تو وہ لفظ لائن کے شروع میں آجاتا ہے جس سے تحریر الٹ پلٹ ہوجاتی ہے۔​
براہ مہربانی میری مدد کریں​
شکریہ​
والسلام​
 
بلال

محفلین
آپ تھیم کی style.css فائل میں body کے اندر direction: rtl; کوڈ کا استعمال کریں۔ اگر پھر بھی مسئلہ حل نہ ہو تو پھر کانٹنٹ کے متعلق سٹائل کے کوڈ کے اندر یہی direction: rtl; کوڈ استعمال کریں۔
رہی بات وائرس کی تو یہ آج کل کئی دوستوں کے بلاگوں پر آیا ہے اور میں اس وائرس پر مختلف تجربے کر رہا ہوں۔ جلد ہی اس کی تفصیل سے آگاہ کرتا ہوں۔ فی الحال تھیم کی functions.php فائل کے آخر پر کچھ فالتو کوڈ ہو گا، اسے ختم کر دیں یا پھر اسی فائل کی جگہ اصل فائل رکھ دیں۔
 
بھائی بہت شکریہ جواب دینے کا۔
سٹائل میں تو پہلے ہی سے یہ ٹیگ موجود ہے۔
کانٹنٹ کے متعلق ستائل کے کوڈ میں یہ ٹیگ کہاں استعمال کرنا ہے
 
Top