اردو محفل کا نیا ایجنڈا

نور وجدان

لائبریرین
محفل کا نیا ایجنڈا متعارف ہونے جارہا ہے. تمام مدیران، منتظمین، تکنیکی معاونین کے ساتھ مجھے مہمانِ خصوصی کے عہدے کی پیشکش کی گئی. پہلے پہل تو سوچا کہ نہ جائیں پھر خیال آیا "یہ نہ ہو، میرے انتظار میں کہیں میٹنگ کینسل نہ ہو جائے " دل میں سوچا: نور ڈئیر! چل جلسہِ صدارات تو محترم نبیل میاں کرچکے ہیں اب دیکھتے ہیں کن روموز و اوقاف ... معذرت رموزو اسرار سے پردہِ نازِش کو اٹھاتے ہیں ....یہ بہرحال بات چیت تھے
ذیلی نکات
* پہلا وڈیو مشاعرہ ہوچکا ہے. وڈیو مشاعرہ اس قدر کامیاب گزرا ہے کہ اک سیلِ گپ شپاں ہے کہ سیل رواں ہے اور مشاعرہ اس میں غرق آب ہوا چاہتا ہے ...
زیک: ہم کیوں نے عالمی مشاعرہ برائے گپ شپ رکھدیں؟
ابن سعید: اگر ایسا کردیا گیا تو گپ شپ کا معیار گر جائے گا. گپ شپ معیاری تب ہی ہوتی ہے جب اسکا بنا دلیل کے ہر جگہ کیا جائے
میں دل ہی دل میں سعود بھیا کی سمجھداری کو داد دیے نہ رہ سکی اور سوچنے لگی کہ باقی پینل حاضرین کدھر گئے؟ دل بلیوں اچھلنے لگا اور میں نے بھی "مِن مِن " کرتے اک تجویز رکھدی
"کیوں نہ ہم انٹرویو برائے گپ شپ رکھدیں؟ " آخر کو انٹرویو کا مقصد بھی تو گپ شپ ہے نا؟ ہمیں تو بہرحال مقصد سمجھ نہ آیا ماسوا اس گپ شپ کے
نبیل: آپ کی تجویز سے سہمت ہوں، ویسے کیا دور کی کوڑی لائی ہیں .. ایسا کرنے کے لیے ہمیں "گپ شپ " کا زمرہ ختم کرنا پڑے گا، کیا خیال ہے @ابن سعید؟
سعود بھائی کی بات کے جواب میں خلیل صاحب نے بات کا جواب دینا مناسب سمجھا
"کیوں نا، ہم ایسا کریں "اردو محفل "کا نام بدل کر "گپ شپ "محفل رکھدیں؟
زیک: زبردست! اسطرح محفل مستقبل کے ہیکرز سے بچ جائے گی البتہ سرچ انجنز میں گراف مزید گر جائے گا ... ممکنہ اسٹیٹسکس بتاتے ہیں گپ شپ محفل کا ایجنڈا سرچ انجنز پر نیا ریکارڈ قائم کرسکتا ہے
نبیل ابھی کچھ بولنے لگے تھے کہ اسکرین پر عارف کریم کی روح(بھوت) پھڑاپھڑایا ....
معطل شدگان نے ہائے نہ چھوڑا،
کہیں عارف، کہیں باسم بنا چھوڑا
عارف کریم نے "نمایاں بتیسی " میں جرأت گفتار سے کام لیا کہ مرنے کے بعد موت کی کس کو پروا ہوتی ہے ....
"محفل میں ۱ نمبر سے دو دو آئیڈیز کام کررہی ہیں، وہ بھی ڈنکے کی چوٹ پر ... دونوں فیک آئیڈیز کی سخنِ گفتنی کی تاب سخن نے مجبور کیا یا تو میرا اسٹیٹس بحال کیا جائے یا اردو فانٹ سازی سے جڑا میرا جنون جاسم شاہ قاسم شاہ باسم شاہ ولد دائم شاہ ولد نائم.شاہ ولد جائم شاہ کے نام سے محفل کے سرورق پر جلی حروف سے آویزاں کیا جائے ورنہ "ٹرولنگ "میں ہم کسی سے کم نہیں "
محمد تابش صدیقی جو خاموش بیٹھے تھے، بلبلا اٹھے اور فرمانے لگے بڑی مشکل سے محفل میں امن و سکون کے شادیانے بج رہے ہیں، ہر طرف مٹھائی بنٹ رہی ہے، سیاست، مذہب سے متعلقین انتہا پسند پر.دفعہ تین سو دو لگ چکی ہے. عارف کریم کو ِِ بحال کرنے کا مقصد ان تمام تلملاتی، چلبلاتی شخصیتوں کا اکھاڑا بننا دینا؟؟
نبیل: آپ فکر کیوں کرتے ہیں، ہماری "نئی پرانی "ممبر ہیں نا .... ابھی ابھی وارد ہوئیں ہیں ... ان کی گپ شپ کے آگے کوئی ٹرولنگ، کوئ سیاسی دکان چمک ہی نہیں سکتی
جاسمن: اگر تو ہم.حقیقتا محفل کا نام.بدلنے کا.سوچ رہے ہیں تو اس پر مستزاد ہمیں گپ شپ ماہرین کو ریٹنگ کے بیج دینے ہوں گے. وہ کون کرے گا؟
نبیل: اس کے لیے ہم نئے مدیر بنالیں گے " مدیر برائے گپ شپ "
اک منٹ!
جو ادب عالیہ پر اتنا کام ہوچکا ہے اسکا کیا کریں گے؟
فارسی ابیات و اشعار پر کام ہوا ہے اس قدر کہ ایسا ذخیرہِ نادر کہاں ملے گا؟ عروض و شعرو سخن کے بارے کس کس عروضیے و شاعر اور سخن ور کو جواب دیں گے؟
اس پر پھر سوچیں گے، ابھی اہم کام یہی تھا ....
میں چیں بہ چیں ہوتے ہوئے: حضور اردو محفل کا سہانا خواب جو برسوں آپ کی محنت سے پایہِ تکمیل.کو.پہنچ رہا اسکا کیا ہوگا؟ یکایک مجھے لگتا ہے مجھے کو کھینچ رہا ہے اور اے سی خنکی کمبل اتارلیے جانے سے رگ و پے میں داخل ہو رہی ہے ... سامنے امی کھڑی تھیں اور غصے سے پر جلال کہ یہ وقت ہے سونے کا؟ نہ نماز نہ قران، بس ہر وقت محفل .. اس محفل کو میں آگ نہ لگا دوں ... اوہہہ: یہ خواب تھا، میں دھڑام سے بیڈ پر دوبارہ گر پڑی کہ شکر ہے خواب تھا
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
رات کے خواب سنائیں کس کو رات کے خواب سہانے تھے
دھندلے دھندلے چہرے تھے پر سب جانے پہچانے تھے

ہمیں تو صبح اٹھتے ہی خواب بھول جاتے ہیں۔۔۔ آپ کو یاد رہے تو پھر " مہمانِ خصوصیِ " کا خصوصی عہدہ مبارک ہو۔
 

سیما علی

لائبریرین
عارف کریم کی روح(بھوت) پھڑاپھڑایا ....
معطل شدگان نے ہائے نہ چھوڑا،
کہیں عارف، کہیں باسم بنا چھوڑا
عارف کریم نے "نمایاں بتیسی " میں جرأت گفتار سے کام لیا کہ مرنے کے بعد موت کی کس کو پروا ہوتی ہے ....

یہ خواب ہے کہ
خواب کا رشتہ حقیقت سے نہ جوڑا جائے

جاسم محمد کو کیا کردیا آپ نے ناروے سے دُھائی دے رہے ہیں اور وہ بھی رحمان فارس کے انداز میں۔۔۔۔۔
خلقتِ شہر بھلے لاکھ دُھائی دیوے!!
قصرِ شاھی کو دکھائی نہ سُنائی دیوے
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
پہلا وڈیو مشاعرہ ہوچکا ہے. وڈیو مشاعرہ اس قدر کامیاب گزرا ہے کہ اک سیلِ گپ شپاں ہے کہ سیل رواں ہے اور مشاعرہ اس میں غرق آب ہوا چاہتا ہے ...
بہت خوبصورت
اصطلاح :غرق آب ہوا چاہتا ہے
گل ہوئے غرق آب شبنم میں
دیکھ اس صاحب حیا کی ادا

 

سیما علی

لائبریرین
زیک: زبردست! اسطرح محفل مستقبل کے ہیکرز سے بچ جائے گی البتہ سرچ انجنز میں گراف مزید گر جائے گا ...
ہیکرز سے بچ جائے محفلِ گراں قدر بس اس سے بڑھ کر کیا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک ایک سے جاندار گراں قدر سبک رو
وہ جست وہ کاوے وہ طرارے وہ دوا دو
 

سیما علی

لائبریرین
محفل میں ۱ نمبر سے دو دو آئیڈیز کام کررہی ہیں، وہ بھی ڈنکے کی چوٹ پر ... دونوں فیک آئیڈیز کی سخنِ گفتنی کی تاب سخن نے مجبور کیا یا تو میرا اسٹیٹس بحال کیا جائے یا اردو فانٹ سازی سے جڑا میرا جنون جاسم شاہ قاسم شاہ باسم شاہ ولد دائم شاہ ولد نائم.شاہ ولد جائم شاہ کے نام سے محفل کے سرورق پر جلی حروف سے آویزاں کیا جائے ورنہ "ٹرولنگ "میں ہم کسی سے کم نہیں "
بہت کمال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

نور وجدان

لائبریرین
رات کے خواب سنائیں کس کو رات کے خواب سہانے تھے
دھندلے دھندلے چہرے تھے پر سب جانے پہچانے تھے

ہمیں تو صبح اٹھتے ہی خواب بھول جاتے ہیں۔۔۔ آپ کو یاد رہے تو پھر " مہمانِ خصوصیِ " کا خصوصی عہدہ مبارک ہو۔
خیر مبارک ...
خواب، خواب رہیں تو کتنے سہانے ہوتے ہیں .....
خواب کب بھولتے آپکو
فراموش کر دیتے آپکو
 

نور وجدان

لائبریرین
یہ خواب ہے کہ
خواب کا رشتہ حقیقت سے نہ جوڑا جائے

جاسم محمد کو کیا کردیا آپ نے ناروے سے دُھائی دے رہے ہیں اور وہ بھی رحمان فارس کے انداز میں۔۔۔۔۔
خلقتِ شہر بھلے لاکھ دُھائی دیوے!!
قصرِ شاھی کو دکھائی نہ سُنائی دیوے
واہ! کیا شعر یے جاسم محمد بہت پیارے انسان ہیں اور اب بلٹ پروف جیکٹ پہنے پھرتے ہیں، اس لیے ان کو کچھ ہونے والا نہیں
 

سیما علی

لائبریرین
دونوں فیک آئیڈیز کی سخنِ گفتنی کی تاب سخن نے مجبور کیا یا تو میرا اسٹیٹس بحال کیا جائے یا اردو فانٹ سازی سے جڑا میرا جنون جاسم شاہ قاسم شاہ باسم شاہ ولد دائم شاہ ولد نائم.شاہ ولد جائم شاہ کے نام سے محفل کے سرورق پر جلی حروف سے آویزاں کیا جائے ورنہ "ٹرولنگ "میں ہم کسی سے کم نہیں "
مرے خوابوں پہ جب تیرہ شبی یلغار کرتی ہے
میں کرنیں گوندھتا ہوں چاند سے پیکر بناتا ہوں
 
Top