! اردو سبٹائیٹلز بنائیں !

arifkarim

معطل
عمار کی خواہش پر یونیکوڈ سبٹائٹلنگ پروگرامز کیلئے آوارہ گردی شروع کی تو اس پروگرام سے پالا پڑا:)
Aegisub​
5.jpg

یونیکوڈ اسپورٹ اور WYSIWUG ٹیکنالوجی کی بدولت یہ ہمارے لئے ایک بہترین سبٹائیٹل پروگرام کی خدمات سر انجام دے سکتا ہے۔

طریقہ استعمال:
کسی بھی انگلش فلم کیساتھ منسلکہ سبٹائیٹل .srt فارمیٹ میں اس پروگرام میں لوڈ کر لیں۔ اور اسکی فلم بھی ساتھ ہی ایڈ کر لیں۔ یوں سطربا سطر ترجمہ کرنا نہایت آسان ہے!

لنک:
http://www.videohelp.com/tools/Aegisub
 
بہت شکریہ عارف۔۔۔ میں نے ابھی یہ پروگرام ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔ جلد ہی تجربہ کرتا ہوں اور بتاتا ہوں کہ موگیمبو کتنا خوش ہوا؟؟؟؟ :grin:
 
جہانزیب

محفلین
srt میں سب ٹائٹلز تو بن جائیں گے، لیکن بعد میں کیا ان سب ٹائٹلز کو ویڈیو میں ایمبڈ کیا جائے گا؟ کیونکہ سادہ srt میں فارمیٹنگ کی سپورٹ موجود نہیں، یونیکوڈ البتہ اب شامل کر سکتے ہیں ۔ اگر تو ایمبڈ کیا جائے تو پھر وہی مسلہ کہ سب ٹائٹل کو بند نہیں کیا جا سکتا ۔ کمپیوٹر پر دیکھنے کے لئے میڈیا پلئر ایسا ہونا چاہیے جو سب ٹائٹل کی فارمیٹنگ کی اجازت دیتا ہو ۔ لیکن جیسے آپ سب ٹائٹل بنا کر بعد میں اسے ڈی وی ڈی پلئیر میں چلائیں گے تو فارمیٹنگ غائب ہو گی ۔ میرا خیال ہے کہ فی الحال سب ٹائٹل کو صرف ایمبڈ ہی کرنا پڑے گا۔
 
سب ٹائٹل دکھانے کے لیے srt کے علاوہ ایک اور بھی فائل فارمیٹ ہے، acc کا۔ اگر آپ Aegisub استعمال کرتے ہوئے سب ٹائٹلز بنائیں تو فانٹ فارمیٹنگ کی جاسکتی ہے جو acc ایکس۔ٹینشن فائل میں محفوظ ہوگی۔ اب کیا یہ فارمیٹنگ ہر پلئیر پر کام کرے گی؟ میرے پاس جیٹ آڈیو پر تو نہیں البتہ میڈیا پلئیر کلاسک پر صحیح کام کررہی ہے یعنی سب ٹائٹل نستعلیق ہی میں نظر آرہا ہے۔ جیٹ آڈیو Arial میں دکھاتا ہے شاید۔ اس کے علاوہ اگر بی۔ایس پلئیر استعمال کیا جائے تو اس میں سب ٹائٹل کی فارمیٹٹنگ کی سہولت موجود ہے۔ اب ڈی وی ڈی پلئیرز کا مجھے نہیں پتا۔ خیر، رات تک انتظار کریں ذرا۔ میں گھر جاکر کچھ اپ۔ڈیٹ دیتا ہوں ;)
 
arifkarim

معطل
srt میں سب ٹائٹلز تو بن جائیں گے، لیکن بعد میں کیا ان سب ٹائٹلز کو ویڈیو میں ایمبڈ کیا جائے گا؟ کیونکہ سادہ srt میں فارمیٹنگ کی سپورٹ موجود نہیں، یونیکوڈ البتہ اب شامل کر سکتے ہیں ۔ اگر تو ایمبڈ کیا جائے تو پھر وہی مسلہ کہ سب ٹائٹل کو بند نہیں کیا جا سکتا ۔ کمپیوٹر پر دیکھنے کے لئے میڈیا پلئر ایسا ہونا چاہیے جو سب ٹائٹل کی فارمیٹنگ کی اجازت دیتا ہو ۔ لیکن جیسے آپ سب ٹائٹل بنا کر بعد میں اسے ڈی وی ڈی پلئیر میں چلائیں گے تو فارمیٹنگ غائب ہو گی ۔ میرا خیال ہے کہ فی الحال سب ٹائٹل کو صرف ایمبڈ ہی کرنا پڑے گا۔

جہانزیب ، اتنے سارے سوال!!!
srt میں سب ٹائٹلز تو بن جائیں گے، لیکن بعد میں کیا ان سب ٹائٹلز کو ویڈیو میں ایمبڈ کیا جائے گا؟
نہیں ، جب میڈیا پلیر انکو با آسانی دکھا سکتے ہیں تو ایمبڈ کرنے کی کیا ضرورت ہے۔؟

لیکن جیسے آپ سب ٹائٹل بنا کر بعد میں اسے ڈی وی ڈی پلئیر میں چلائیں گے تو فارمیٹنگ غائب ہو گی ۔
بغیر فارمیٹنگ کےڈی وی ڈی پلیر میں کیسے چلائیں گے؟ ڈی وی ڈی کے سبٹائیٹلز ہوتے ہی تصویری شکل کے ہیں۔ Aegisub فارمیٹنگ سمیت انکو ssa فارمیٹ میں سیو کرتا ہے۔ جسے باآسانی ڈی وی ڈی بنائی جا سکتی ہے
 
Top