اردوپریس لوکل ڈویلپمنٹ پورٹ‌ایبل انوائرنمنٹ برائے ونڈوز

اسد

محفلین
اردو ورڈپریس کے لئے لوکل ڈویلپمنٹ پورٹ‌ایبل انوائرنمنٹ برائے ونڈوز ڈاؤنلوڈ کے لئے دستیاب ہے۔ 7زپ فائل کا سائز 23 میگا‌بائٹ ہے۔

اس میں USBWebserver پر اردوپریس 4.2.3 (نیم حکیم) پری‌ویو انسٹال ہے۔

7زپ فائل کو کسی ڈرائیو میں ایکسٹریکٹ کریں، USBWeb نامی فولڈر کاپی ہو جائے گا جس میں اپاچی 2.2.21، مائی ایس کیو ایل 5.5، پی ایچ پی 5.3.9 اور پی ایچ پی مائی ایڈمن 3.4.9.0 موجود ہیں۔ اس میں اردو پریس 4.2.3 کا پری‌ویو ورژن انسٹال ہے۔

استعمال کرنے کے لئے فولڈر میں موجود usbwebserver.exe فائل رن کریں۔
USBWebserver-1.png


اپاچی اور مائی ایس کیو ایل کے سامنے سبز نشان آنے کے بعد اپنے براؤزر میں localhost:8080 پر جائیں یا USBWebserver کی ونڈو میں Localhost بٹن پر کلک کریں۔ لوکل سائٹ براؤزر میں کھل جائے گی۔

پاسورڈز:
USBWebserver:
یوزر: root -- پاسورڈ: usbw

MySQL:
ڈیٹابیس: wp
یوزر: Urdu -- پاسورڈ: کوئی پاسورڈ نہیں ہے
ہوسٹ: localhost
پری‌فکس: wp_

ورڈپریس:
یوزر: UrduPress -- پاسورڈ: Urdu
 
آخری تدوین:

اسد

محفلین
اردو ورڈپریس کے لئے لوکل ڈویلپمنٹ پورٹ‌ایبل انوائرنمنٹ ریلیز 4.2.4 برائے ونڈوز ڈاؤنلوڈ کے لئے دستیاب ہے۔ 7زپ فائل کا سائز 23 میگا‌بائٹ ہے۔ یہ ایک سیکیورٹی اور مینٹیننس ریلیز ہے۔

پورٹ‌ایبل انوائرنمنٹ کی اس ریلیز میں ورڈپریس کی پرانی (4.2.3) ریلیز کو نئی ریلیز سے اپڈیٹ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

نئے ورژن 4.3 کے بارے میں ابھی تک یہی اطلاع ہے کہ 18 اگست کو ریلیز ہو گی۔ ٹیسٹنگ کے لئے اس کے چار بِیٹا ورژن ریلیز ہوئے تھے اور اب اس کا دوسرا ریلیز کینڈیڈیٹ (WordPress 4.3 RC2) ڈاؤنلوڈ کے لئے دستیاب ہے۔
 
Top