اداکاری سے قبل بولی وڈ اسٹارز کے دلچسپ کیرئیر!

arifkarim

معطل
اداکاری سے قبل بولی وڈ اسٹارز کے دلچسپ کیرئیر

اداکاری کا شعبہ اتنا دلچسپ ہوتا ہے کہ ہر شخص اس کا حصہ بننے کی خواہش رکھتا ہے لیکن کیا آپ کو علم ہے کہ بولی وڈ اسٹارز شوبز میں آنے سے قبل کس فیلڈ میں کام کرتے تھے۔
بولی وڈ کے کئی اسٹار ایسے ہیں جو اداکاری سے پہلے کچھ ایسے شعبے اختیار کیے ہوئے تھے جو ان کی زندگی کا مقصد تھے تاہم شوبز میں قدم رکھنے کے بعد بولی وڈ ہی ان کے لیے سب سے اہم ہوگیا۔
ذیل میں ان اداکاروں کے حوالے سے کچھ معلومات شیئر کی جارہی ہیں، جنہوں نے بولی وڈ میں آنے سے قبل کہیں اور اپنا کیریئر بنانا چاہا تھا مگر قسمت کو شاید کچھ اور ہی منظور تھا۔

امیتابھ بچن

5695439732b37.jpg
فوٹو:اے ایف پی

بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ زبردست اداکاری، بھاری اور جاندار آواز اور شاندار لُکس کے مالک بگ بی اداکار بننے سے پہلے ریڈیو جوکی بننا چاہتے تھے جس کے لیے انہوں نے آل انڈیا ریڈیو پر آڈیشن بھی دیا اور حیرت انگیز طور پر ان کو ریجیکٹ کردیا گیا.
اس کی وجہ یہ تھی کہ امیتابھ کی بھاری آواز کو ریڈیو جوکی کے لیے موزوں قرار نہیں دیا گیا، ریڈیو سے مایوس ہوکر بگ بی نے اداکاری کا رخ کیا اور پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہ دیکھا اور بولی وڈ کے شہنشاہ بن گئے۔

امیشا پٹیل

569543967778e.jpg
فوٹو: اے ایف پی

خوبصورت بالوں والی اداکارہ امیشا پٹیل، جنہوں نے اپنی پہلی فلم 'کہو نا پیار ہے' سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور شہرت پائی، فلموں میں قدم رکھنے سے پہلے انہوں نے بوسٹن کی یونی ورسٹی سے اکنامکس میں گولڈ میڈل حاصل کیا اور پھر امریکا سے بایو جینیٹک انجینیئرنگ کی ڈگری لی۔
یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ وہ ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں بطور اکنامک اینالسٹ کام کررہی تھیں جب ان کے انکل راکیش روشن نے انہیں اپنے بیٹے کی پہلی فلم میں مرکزی کردار کی آفر کی۔

اکشے کمار

5695439577a7a.jpg
فوٹو:اے ایف پی

خواتین کے دلوں پر راج کرنے والے اور اپنے ایک مکے سے وِلن کو دن میں تارے دکھانے والے مسٹر کھلاڑی، فلموں میں آنے سے پہلے کیا کرتے تھے آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔
اکشے کمار بینکاک کے ایک ریسٹورنٹ میں بطور شیف اور ویٹر کام کرتے تھے، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے تھائی لینڈ سے مارشل آرٹس کی ٹریننگ لی، وہ تائیکوائنڈو میں بلیک بیلٹ بھی جیت چکے ہیں۔
جب وہ ہندوستان واپس آئے تو بطور مارشل آرٹس ٹرینر کام کرنے لگے جہاں ان کے ایک اسٹوڈنٹ نے انہیں ماڈلنگ کا مشورہ دیا اور پھر ماڈلنگ میں قدم رکھنے کی دیر تھی کہ پھر اکشے کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتے گئے۔

دپیکا پڈوکون

56954396d96fb.jpg
فوٹو:اے ایف پی

آج کل بولی وڈ پر راج کرنے والی دپیکا پڈوکون فلموں میں آنے سے پہلے قومی سطح پر بیڈمنٹن کھیلتی تھیں اور اپنے والد پرکاش پڈوکون کی طرح عالمی سطح پر کھیلنے کی خواہش بھی رکھتی تھیں لیکن اچانک ان کے کیریئر میں ٹرننگ پوائنٹ آیا اور وہ ماڈلنگ میں چلی گئیں جہاں سے ان کو فلم کی آفر آئی۔
تشار کپور

569543946f59b.jpg
پبلسٹی فوٹو

اگر تشار کپور اداکار نہ ہوتے تو کیا پتا وہ کسی مالیاتی کمپنی میں بطور ٹاپ مینیجر کام کررہے ہوتے، تشار کپور نے یورپ سے بزنس کی تعلیم حاصل کی اور مشی گن یونی ورسٹی سے ایم بی اے کیا۔ ہندوستان واپس آکر انہوں نے فلموں میں آنے کا فیصلہ کیا۔
پرینیتی چوپڑا

5695449773c7f.jpg
فوٹو:اے ایف پی

فلم 'عشق زادے' سے بولی وڈ میں آنے والی چلبلی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے مانچسٹر اسکول آف بزنس سے 3 ڈگریاں لی ہیں اور وہ ایک انویسٹمنٹ بینکر کے طور پر کام کرتی تھیں، پھر ہندوستان آکر وہ یش راج پروڈکشن ہاؤس میں مارکیٹنگ کے شعبے میں کام کررہی تھیں کہ انہیں اسی بینر کی ایک فلم کی آفر کی گئی اور وہ اسٹار بن گئیں۔
بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

ماخذ
 
Top