پروین شاکر اجنبی

مژگان نم

محفلین
کھوئی کھوئی آنکھیں​
بکھرے بال​
شِکن آلود قبا​
لُٹا لُٹا انسان!​
سائے کی طرح سے میرے ساتھ رہا کرتا ہے۔لیکن
کِسی جگہ مِل جائے تو
گھبراکے مُڑجاتا ہے
اور پھر دُورسے جاکر مُجھ کو تکنے لگتا ہے
کون ہے یہ؟
​
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top