حسان خان
لائبریرین
نہ ہونے سے تمہارے کیا کہیں کیا حال ہے دل کا
نہیں ہو تم تو پھیکا پڑ گیا ہے رنگ محفل کا
تمہاری موت گویا موت ہے وقتی سیاست کی
اب اس کا زندہ کرنا سہل کر لینا ہے مشکل کا
تمہارے بعد کب تک دیکھیے اب کارواں بھٹکے
کہیں صدیوں میں کوئی رازداں آتا ہے منزل کا
ابھی کیوں کر موحّد راہ چل سکتا ہے بے کھٹکے
ابھی تو ہر قدم پر اک صنم خانہ ہے باطل کا
ابھی منزل نشینوں کو قیادت کی ضرورت ہے
ابھی مردِ مسلماں ہے نہ کشتی کا نہ ساحل کا
الٰہی ختم کر دے کارواں کی جادہ پیمائی
کہ اب اس میں نہیں ہے حوصلہ طئیِ مراحل کا
سیاست میں تدبر، دل پہ قابو، عقل پر بس دے
ہمیں یا زندگانی قائدِ اعظم کی واپس دے
(سیماب اکبرآبادی)
۱۹۴۸ء

آخری تدوین: