آپ کی مدد چاہیئے

خان جان

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم تمام اردو محفل والوں کو !‌
میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ میں جو اس سائیٹ پر اردو لکھ رہا ہوں مجھے یہ فونٹ‌کہاں‌سے ملا گا؟ کیوں ‌کہ مجھے اس کی تلاش کافی عرصے سے ہے۔ اور میں‌اس کو اپنے پاس ڈانلوڈ ‌کرنا چاہتا ہوں مگر مجھے یہ فونٹ کہیں سے بھی نہیں مل رہا ہے ۔ جو فونٹ اس سائیٹ پر ہے اگر کسی بھی دوست کو اس بارے میں معلومات ہیں تو برائے مہربانی مجھے ضرور بتائیں مجھے آپ سب کے جوابات کا انتظار رہے گا ۔
واسلام علیکم
خان جان
 

قیصرانی

لائبریرین
وعلیکم السلام پیارے بھائی، اس فانٹ کو اردو نسخ ایشیاء ٹائپ کہتے ہیں۔ یہ اوپن ٹائپ ہے۔ اگر آپ یہاں سے اردو فانٹس کو ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کرلیں تو آپ کے سسٹم میں ونڈوز کے فولڈر کے اندر فانٹس کے فولڈر میں اسی نام سے موجود ہوگا۔ اسے کاپی کرکے کہیں بھی محفوظ کرلیں‌
 

دوست

محفلین
آپ اسے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ سے بھی اتار سکتے ہیں۔
www.bbcurdu.com
وہ بھی آپ کے ونڈوز فونٹس فولڈر میں یہ فولڈر فائل کاپی کردے گا جسے بعد میں آپ وہاں سے کسی بھی جگہ کاپی کرسکتے ہیں۔
 

خان جان

محفلین
آپ دونوں بھائیوں کا بہت بہت شکریہ کے آپ نے میری رہنمائی کی۔
والسلام علیکم
آپ کا بھائی خان جان
 
Top