آن لائن ان پیج (انپیج) سے یونی کوڈ کنورٹر

میکا

محفلین
ابھی میں نے پاک انپیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر کے دھاگے میں بھی جواب داخل کیا تھا لیکن سوچا شاید ایک نیا دھاگہ شروع کر دینا مفید رہے گا
مسئلہ وہی پرانا تھا کہ انپیج کی فائل کو یونیکوڈ میں کیسے کنورٹ کیا جائے کیونکہ ابھی بھی بہت سے لوگ انپیج کو خدا حافظ نہیں کہہ پا رہے اور کہیں نہ کہیں ایسی فائلوں سے پالا پڑ ہی جاتا ہے
تو راقم نے پاک انپیج بھی ٹرائی کیا لیکن اسکی انسٹال کرنے کے مسائل اور ڈاٹ نیٹ کا حجم حائل ہو گیا
تو گوگل سے مدد لی گئی تو مندرجہ ذیل لنک پر آن لائن کنورٹر مل گیا جس میں کچھ انسٹال کیے بغیر فائل اپلوڈ کریں اور یونیکوڈ میں کنورٹ شدہ فائل حاصل کر لیں
لنک یہ ہے
http://lughat.org/online-inpage-to-unicode-converter/convert-inpage-file-to-unicode-text.php
راقم نے کافی ساری فائلیں اردو عربی اور انگریزی مکس ٹیکسٹ کے ساتھ کنورٹ کر کے دیکھیں اور اسے بہت ہی اصل ٹیکسٹ کے قریب پایا تو سوچا شیئر کیا جانا چاہیئے
 
Top