آنکھیں اور دل پتھر

زبیر مرزا

محفلین
ایک خبر"
کراچی یونیورسٹی کے visual studies کا جواں سال طالب علم مہدی بلگرامی بلڈ کینسر کے مرض میں مبتلا اور اس کے سفید پوش متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے والدین کے لیے اس کے علاج کے اخراجات پورے کرنا ممکن نہیں "-
عجیب بات ہے ایسی خبریں میرے بہرے کانوں تک بہت دیر سے پہنچتی ہے تو ایک شدت کے دُکھ کے
ساتھ اپنی بے حسی کا احساس بھی ہوتا ہے - اپنی دنیا میں مگن کیوں مجھے ان کے بارے میں جاننے میں دیر ہوتی ہے - میں نیند سے بیدار ہوتا اور غافل ہوتا رہتا ہوں اور میرے شہر میں بچے کبھی تھلیسمیا سے لڑتے بلکتے ہیں تو کبھی کوئی زندگی میں رنگ بھرتا نوجوان زندگی سے رُخ موڑتا ہوتا ہسپتال کے
بستر پہ اذیت کی سانسیں لے رہا ہوتا ہے - یہ جو میرے شہر کے لوگ ہیں جن کے گھر سے میرا گھر ملا ہوا ہے مجھے ان کی خبرگیری ان کی مدد کی توفیق کیوں نہیں ہوتی -
بے ربط سے چند جملے لکھ کر پتہ نہیں کیا کہنا چاہتا ہوں شاید رونا چاہتا لیکن آنکھیں اور دل پتھر ہیں
 
آخری تدوین:
Top