آنکھوں کی مشقیں

قیصرانی

لائبریرین
آج کل ہم لوگ کمپیوٹر کو بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ تو اکثر دوست شکایت کرتے ہیں‌ کہ ہماری آنکھیں‌جلدی تھک جاتی ہیں یا آنکھوں‌سے پانی آتا ہے یا پھر کوئی دوسری تکلیف۔

ذیل میں ایک ورزش یعنی ایکسر سائز دی جارہی ہے۔ اس کا نام ہے 20-20-20۔ یہ نام کیسے پڑا۔ ابھی دیکھیں

1۔ ہر بیس منٹ کے بعد کمپیوٹر کی سکرین سے نگاہ ہٹا کر کسی ایسی چیز کو دیکھیں جو کہ بیس فٹ یا اس سے کچھ زائد فاصلے پر ہو۔ اس سے آنکھوں کی فوکل لینتھ (Focal Length) تبدیل ہوگی، یعنی نزدیک کے بعد وہ دور کی چیز کو فوکس کریں گی۔ تھکی ہوئی آنکھوں ‌کے لئے یہ ایک لازمی مشق ہے

2۔مندرجہ بالا مشق کے فوراً‌ بعد اپنی پلکیں بیس بار تیزی سے جھپکیں۔ اس سے آنکھوں کی سطح‌ کی نمی برقرار رہے گی۔

3۔ اگر وقت ہو تو مندرجہ بالا دو مشقوں کے بعد کم از کم بیس قدم بھی چل لیں۔ اس سے آپ کا دورانٍ خون ٹھیک رہے گا۔ اور Deep Vein Thrombosis یعنی ٹانگوں میں خون جمنے کی شکایت نہیں ہوگی۔

قیصرانی
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
بھائی منصور(قیصرانی) آپ نے یہ بہت بہترین مضمون آنکھوں کے متعلق لکھاہے کیونکہ آنکھیں اگرتھک جائیں توپھربہت مسئلہ ہوتاہے۔ بس آپ ایسے مضامین ڈھونڈکرلکھتے رہیں ہم ان پرعمل اورانکوپڑھتے رہیں۔
والسلام
جاویداقبال :roll:
 

قیصرانی

لائبریرین
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اور بہت شکریہ جاوید بھائی۔ اسی طرح حوصلہ افزائی ہوتی رہے تو بہت اچھا لگتا ہے۔ میں جاری رکھوں گا انشاءاللہ تعالٰی
قیصرانی
 

تلمیذ

لائبریرین
شکریہ قیصرانی ، یہ بہت ہی مفید مشقیں لگتی ہیں اور کرنے میں بہت آسان ہونے کی وجہ سے ہر کوئی کر سکتا ہے۔ اور وقت بھی اتنا نہیں لگتا۔
 

ماوراء

محفلین
شکر ہے بیس منٹ تک کسی چیز کو دیکھنا، پلکوں کو جھپکنا اور بیس منٹ چلنے کو نہیں کہہ دیا۔ ورنہ تو یہیں کام ہو جاتا۔ اور کمپیوٹر کرنے کا وقت بھی نہ ملتا۔ :lol:
 

قیصرانی

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
شکر ہے بیس منٹ تک کسی چیز کو دیکھنا، پلکوں کو جھپکنا اور بیس منٹ چلنے کو نہیں کہہ دیا۔ ورنہ تو یہیں کام ہو جاتا۔ اور کمپیوٹر کرنے کا وقت بھی نہ ملتا۔ :lol:
یہ کل تمام مشقیں‌مل کر بھی دو منٹ سے زائد نہیں‌ ہیں
قیصرانی
 

آصف

محفلین
شکریہ قیصرانی۔

اس کے علاوہ میں کچھ اپنے تجربہ سے بتانا چاہوں گا۔ کچھ عرصہ قبل میری آنکھیں ہر چند منٹ بعد دھندلانا شروع ہو گئیں۔ جو بار بار پلکیں جھپکانے سے بھی شفاف نہیں ہوتی تھیں۔ واضح رہے کہ میں روزانہ تقریبا دس سے بارہ گھنٹے کمپیوٹر استعمال کرتا ہوں۔ آنکھوں کے ڈاکٹر نے بتایا کہ کمپیوٹر چونکہ ماحول میں حرارت خارج کرتا ہے اسلئے کمپیوٹر کے نزدیک کی ہوا گرم ہو جاتی ہے اور اس وجہ سے اس میں نمی کی کمی ہو جاتی ہے۔ (یاد رہے کہ ائیر کنڈیشنڈ ماحول میں ایسا نہیں ہوگا لیکن یہاں جرمنی میں بالعموم ائیر کنڈیشنر نہیں پائے جاتے)۔ اگر آپ مسلسل ایسے ماحول میں کام کریں تو آنکھوں میں نمی مستقل کم رہنا شروع ہو جاتی ہے کیونکہ ہوا میں سے مطلوبہ مقدار دستیاب نہیں ہو پاتی۔ ایسی صورت میں اگر آپ دن میں ایک دو دفعہ کوئی چشم صفا محلول (eye wash) استعمال کرلیں تو اس سے یہ کمی پوری ہو سکتی ہے۔ میں نے ڈاکٹر سے پوچھا کہ کیا میں عرق گلاب بھی استعمال کر سکتا ہوں تو اس نے اس کو بھی mind نہیں کیا۔ اب میں کبھی چشم صفا محلول استعمال کر لیتا ہوں اور کبھی عرق گلاب۔ الحمدللہ آنکھوں کا دھندلانا بھی ختم ہو چکا ہے اور آنکھوں کی تھکن بھی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ آصف بھائی۔ عرقٍ گلاب بہت اچھی چیز ہے اس بارے میں۔ لیکن آپ نے اچھا کیا کہ علاج بتا دیا :) جزاک اللہ
قیصرانی
 
Top