آنسو کی جگہ پتھر

الف نظامی

لائبریرین
بھارت کے شہرکولکتہ سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ ساوتری کماری جب روتی ہے تو اس کی آنکھوں سے آنسووٴں کی جگہ پتھر یا کنکرگرتے ہیں جو اس کے لئے ایک تکلیف دہ امر ہے۔خلیجی اخبار کے مطابق دوسال قبل ساوتری کماری کو یہ پہلا تجربہ ہوا جب اس کے رونے سے آنسووٴں کی بجائے منہ،کان اور ناک سے کنکر اور پتھر نکلے۔ساوتری کماری ایک ہریجن لڑکی ہے اور اس کے ہم جماعت اور پڑوسی اس کیلئے کوئی ہمدردی نہیں رکھتے ان کے خیال میں یہ محض ایک جادو ہے۔اس واقع کا حال ہی میں ایک ٹی وی چینل نے نوٹس لیاہے اور ساوتری کماری کو علاج کی پیشکش کی ہے۔دہلی کے ماہرین امراض چشم کے مطابق یہ ایک دلچسپ کیس ہے جس کا علاج ممکن ہے ۔
بحوالہ:
http://209.41.165.188/urdu/details.asp?nid=129425

http://timesofindia.indiatimes.com/articleshow/1933663.cms
 
Top