آغازِ سفر

سید ذیشان

محفلین
پاکستان کے نجی ٹی وی چینل پر حال ہی میں ایک پروگرام شروع ہوا ہے ”آغازِ سفر“۔ یہ پروگرام آج ٹی وی اور شرمین عبید چینوئے فلمز نے آپس کی پارٹنرشپ سے مل کر بنایا ہے۔ اس میں پاکستانی معاشرے کے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے اور ان کے حل کی طرف بھی راہنمائی کی گئی ہے۔

شرمین عبید چنوئے کے مطابق پاکستانی چینلز پر ہم آئے روز سیاست دانوں کو تو دیکھتے رہتے ہیں لیکن عام پاکستانی کی کہانی بیان نہیں ہوتی۔ اس پروگرام میں عام پاکستانی کی کہانی بیان ہو گی۔

پاکستان کے گلوکار اور ایکٹر فخر عالم اس شو کے میزبان ہیں۔

پروگرام کا لنک: http://www.aaj.tv/aes/
 
میں سن رہا ہوں بفر ہونے میں ذرا وقت لگے گا ۔
ایسے یہاں بھی کم حالات خراب نہیں ہیں ۔
اور ایک تلخ حقیقت ہے جسے شاید کچھ لوگ برداشت نہ کر سکیں مدرسوں میں یہ بہت زیادہ ہوتا ہے ۔
میں اپنے کئی دوستوں کو جانتا ہوں جو مدرسہ کا نام سنتے ہی بپھر جاتے ہیں ان کے ساتھ ایسی گھٹیا حرکتیں ہوئی کہ ہم تصور بھی نہیں کر سکتے ۔
 
ہمارے ایک کولیگ کی بھی رائے اسی طرح ہے، میں تو حیران رہ گیا یہ سب سن کر۔ بہر حال اچھے برے لوگ تو ہر شعبے میں ہوتے ہیں - پھر یہ خاص شعبہ ہے ، جنہوں نے راہنمائی کرنی ہے وہی راہزنی کرنے لگیں تو بازگشت بھی بلند ہوگی پھر
 
بھائی جان ان ویڈیوز میں تیکنیکی بہت کمیاں جی چاہتا ہے گفتگو کروں ۔
جو یہ پروگرام پیش کر رہے ان کی ای میل آئی ڈی مل جائے تو ان کو میں کچھ لکھوں ۔
یہاں اچھا نہیں لگ رہا لکھنا ۔
 
سید ذیشان

محفلین
بھائی جان ان ویڈیوز میں تیکنیکی بہت کمیاں جی چاہتا ہے گفتگو کروں ۔
جو یہ پروگرام پیش کر رہے ان کی ای میل آئی ڈی مل جائے تو ان کو میں کچھ لکھوں ۔
یہاں اچھا نہیں لگ رہا لکھنا ۔

اس کی پروڈیوسر شرمین عبید چنائے کا ٹویٹر پر اکاونٹ موجود ہے: https://twitter.com/sharmeenochinoy

میرے خیال میں اس پروگرام کا بجٹ بہت کم ہے تو اس لئے کچھ خرابیاں رہ گئی ہیں۔
 
اس کی پروڈیوسر شرمین عبید چنائے کا ٹویٹر پر اکاونٹ موجود ہے: https://twitter.com/sharmeenochinoy
میرے خیال میں اس پروگرام کا بجٹ بہت کم ہے تو اس لئے کچھ خرابیاں رہ گئی ہیں۔

شکریہ بھائی جان
بجٹ کی بات نہیں ہے ۔
میرے خیال میں جتنا ہے وہ بھی بہت ہے لیکن اتنے میں ہی اسے اور بہتر بنایا جا سکتا تھا ۔جیسے اس میں کیمرا ورک جو ہوا ہے اس سے بجٹ کا کیا لینا دینا ۔ کمیرا پلیسمنٹ دیکھ رہے ہیں ۔جیسے لگ رہا کوئی نو سکھوا ڈائریکٹر ہے ۔
 
Top