آج

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

آج




بات یہ میری سن لو آج
علم کے موتی چُن لو آج

آج ترقی کا پیغام
آج سے قائم صبح و شام

کل پر مت ٹالو اب کام
آج کرو اپنا سب کام

آج کا ہر لمحہ انمول
آج کرو مت ٹال مٹول

آج جو ہو گے غافل تم
رہ جاؤ گے جاہل تم

بعد میں پھر پچھتاؤ گے
لیکن "آج" نہ پاؤ گے

آج کی تم اب قدر کرو
اپنی محنت نذر کرو

آج کی ہر محنت مقبول
آج کے دامن میں ہے پھول

جو کرنا ہے کر لو آج
پھول سے دامن بھر لو آج


(کلام : عباس العزم)


 
Top