آج کی حدیث مبارکہ

جمیل قادری

محفلین
حضرت سیدنا ابوامامہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ آلہ وسلم نے فرمایا کہ"جو صبح کومسجد کی طرف بھلائ سیکھنے یا سکھانے کے ارادے سے چلے گا اسے کامل حج کرنے والے کاثواب ملے گا(طبرانی کبیر)
 

x boy

محفلین
جزاک اللہ
ان شاء اللہ عزیز
ہم سب کوشش کرینگے،،
اللہ توفیق دے، آمین
 

جمیل قادری

محفلین
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے مروی ہے،آپ فرماتی :"رحمت عالم .نور مجسم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی بھی لگاتار دودن تک سیر ہوکر "جو"کی روٹی نہیں کھائ .یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وصال ظاہری فرماگئے
(جامع الترمذی)
 

x boy

محفلین
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے مروی ہے،آپ فرماتی :"رحمت عالم .نور مجسم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی بھی لگاتار دودن تک سیر ہوکر "جو"کی روٹی نہیں کھائ .یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وصال ظاہری فرماگئے
(جامع الترمذی)
جزاک اللہ
 

x boy

محفلین
10426698_249931681873848_3257814308992121827_nn.jpg


15%2B-%2B1
 

Ali Sultan

محفلین
حدثنا إسماعيل، قال حدثني مالك، عن أبي الزناد، عن الأعرج، عن أبي هريرة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال " هل ترون قبلتي ها هنا والله ما يخفى على ركوعكم ولا خشوعكم، وإني لأراكم وراء ظهري ".
ترجمہ
ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے امام مالک رحمہ اللہ نے ابوالزناد سے بیان کیا، انھوں نے اعرج سے، انھوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ، کیا تم سمجھتے ہو کہ میرا منہ ادھر (قبلہ کی طرف) ہے۔ خدا کی قسم تمہارا رکوع اور تمہارا خشوع مجھ سے کچھ چھپا ہوا نہیں ہے، میں تمہیں اپنے پیچھے سے بھی دیکھتا رہتا ہوں۔
صحیح بخاری، کتاب صفۃ الصلوٰۃ ،باب: نماز میں خشوع کا بیان ، حدیث نمبر: 741
 

سیما علی

لائبریرین
حضرت ام المو منین ام سلمہ سے روایت ہے :
ایک رات رسول اللہ سونے کیلئے بستر پر لیٹ گئے تو آپ مضطرب ہوکر بیدار ہوگئے ،اس کے بعد پھر لیٹ گئے اور پہلے سے زیادہ مضطرب ہونے کی صورت میں پھر بیدار ہوگئے ،پھر لیٹ گئے اور پھر بیدار ہوگئے حالانکہ آپ کے ہاتھ میں سرخ مٹی تھی جس کو آپ چوم رہے تھے (٢)میں نے عرض کیا :یا رسول اللہ یہ کیسی مٹی ہے ؟
''اَخْبَرَنِیْ جِبْرَئِیْلُ اَنَّ ھٰذَا(یعنی:الحسین )یُقْتَلُ بِاَرْضِ الْعِرَاقِ۔فَقُلْتُ لِجِبْرَئِیْلَ : اَرِنِیْ تُرْبَةَ الْاَرْضِ الَّتِیْ یُقْتَلُ بِھَاْفَھٰذِہِ تُرْبَتُہُ ''(٣)
''مجھے جبرئیل نے یہ خبر دی ہے کہ اس (حسین )کو عراق کی سر زمین پر قتل کر دیا جا ئے گا ۔ میں نے جبرئیل سے عرض کیا :مجھے اس سر زمین کی مٹی دکھائو جس پر حسین قتل کیا جا ئے گا یہ اسی جگہ کی مٹی ہے ''۔
 

سیما علی

لائبریرین
باجماعت نماز اکیلے کی نماز سے ستائیس درجے افضل ہے-
‏مسلم صفحہ 231
‏حدیث:
‏تم میں سے بہترین وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے-

‏مشکواة صفحہ 183
 

سیما علی

لائبریرین
رسولﷺ نے ارشاد فرمایا
‏جس نے قرآن مجید کا ایک حرف پڑھا اسے اس
‏کے بدلے ایک نیکی ملے گی اور وہ ایک نیکی دس
‏گنا بڑھا دی جا ئیگی
‏[ جامع ترمزی : حدیث نمبر : 2910 ]
 

سیما علی

لائبریرین

جب سے اللہ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے، اب تک کس قدر خرچ کیا ہوگا؟​

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ کا دایاں ہاتھ بھرا ہوا ہے، کوئی چیز اس (کے خزانوں) میں کمی نہیں کرتی۔ وہ دن رات (لوگوں کو) عطا کرتا ہے۔ اس کے دوسرے ہاتھ میں میزان ہے جسے وہ بلند کرتا ہے اور جھکاتا ہے۔‘‘ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’توجہ تو کرو! جب سے اللہ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے، اب تک کس قدر خرچ کیا ہوگا؟ اس کے باوجود جو کچھ اس کے ہاتھوں میں ہے، اس میں ذرا بھی کمی واقع نہیں ہوئی۔‘‘ (صحیح بخاری: 4684، صحیح مسلم: 993، سنن ابن ماجہ: 197​

 
Top