آج کا مسلمان؟

کیا آج کا مسلمان اپنے فرائض صحیح ادا کر رہا ہے؟

  • نہیں، ہمیں اپنا اصل مقام حاصل کرنے کے لیے مغرب کی نہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی کو

    Votes: 0 0.0%
  • اپنی زندگی میں اپنانا ہو گا۔

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    0
اسلام و علیکم!
میرے پیارے بھائیو اور بہنوں!
میرا آپ لوگوں سے سوال ہے کہ ہم مسلمان ہی کیوں پوری دنیا میں رسوا ہو رہے ہیں؟
اگر ایک ہی کام کوئی دوسرے مذہب کا بندہ کرے تو وہ اپنے حق کے لیے لڑ رہا ہے اور اگر وہی کام ایک مسلمان کرے تو وہ انتہا پسند بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔۔۔ آکر کیوں؟
مسلمان ہونا آج کے دور میں ایک برائی کیوں بن کے رہ گیا ہے؟
کیا ہر دور میں مسلمانوں کے ساتھ ایسا ہی ہوتا تھا؟
کیا ہر دور کا مسلمان ایسا ہی تھا جیسا کہ آج ہے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ تو آپ نے کافی وسیع موضوع چھیڑ دیا ہے۔ اس بارے صرف اتنا کہوں گا کہ جب ہم مسلمان اپنے غلط کام کو مذہب کی آڑ میں جائز بنانے لگے اور دیگر مسلمان اس قبیح فعل کی مذمت کرنے کی بجائے اسے قبول کرنے لگے تو مسلمانوں کے ساتھ ایسے ہونے لگ گیا ہے۔ واضح رہے کہ عیسائیت میں بھی ایسا رحجان تھا (ہٹلر کے ہاتھوں مذہبی/نسلی بنیاد پر یہودیوں اور دیگر افراد کی اجتماعی نسل کشی اور سرب وغیرہ کی مثالیں) لیکن دیگر عیسائی ممالک نے اور عیسائی افراد نے بھی اس امر کی مذمت کی اور بزور بازو اسے روکا۔ اسی وجہ سے آپ ہٹلر کے فعل کو عیسائیت کا فعل نہیں کہہ سکتے۔ دوسری جانب دیکھئے کہ اسامہ کو کتنے مسلمان دہشت گرد مانتے ہیں؟
 
اسلام و علیکم!
میرے پیارے بھائیو اور بہنوں!
میرا آپ لوگوں سے سوال ہے کہ ہم مسلمان ہی کیوں پوری دنیا میں رسوا ہو رہے ہیں؟
اگر ایک ہی کام کوئی دوسرے مذہب کا بندہ کرے تو وہ اپنے حق کے لیے لڑ رہا ہے اور اگر وہی کام ایک مسلمان کرے تو وہ انتہا پسند بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔۔۔ آکر کیوں؟
مسلمان ہونا آج کے دور میں ایک برائی کیوں بن کے رہ گیا ہے؟
کیا ہر دور میں مسلمانوں کے ساتھ ایسا ہی ہوتا تھا؟
کیا ہر دور کا مسلمان ایسا ہی تھا جیسا کہ آج ہے؟

بہ حیثیت مسلمان میرا کوئی حق نہیں، صرف فرائض ہی فرائض ہیں، جو انفرادی حیثیت میں تو میں الحمد للہ پورا کرنے کی پوری پوری کوشش کرتا ہوں، البتہ بحیثیت قوم ہم صرف اپنے حقوق کی بات کرتے ہیں فرائض پورا کرنا تو دور کی بات نہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے فرائض کیا ہیں اور نہ ہی پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ میری ذاتی رائے میں جس سے آپ اختلاف کر سکتے ہیں، جس انسان کو اپنا حق یاد ہو وہ فرائض کو جان ہی نہیں سکتا۔
 
Top