آتشدان کا بت صفحہ 98-99

ابو کاشان

محفلین




آتشدان کا بُت


صفحہ 98 -99

aatish49.jpg
 

ابو کاشان

محفلین

صفحہ | ٹیم | تحریر | آغاز | اختتام | کارکردگی | بارِ اوّل | کارکردگی| بارِ دوم | کارکردگی | بارِ آخر | کارکردگی | مجموعی کارکردگی

98-99 | ٹیم 3 | ابو کاشان | 24-08-08 | 24-08-08 | 20% | | % | الف عین | % | الف عین | % | %
 

ابو کاشان

محفلین
ٹائپنگ : ابو کاشان

صفحہ نمبر 98-99

اندھیرا ہی اس کا باعث تھا ! کچھ دیر بعد پچھلا ڈھکنا گرنے کی آواز آئی اور تازہ ہوا کا ایک جھونکا جولیا کے جسم سے مس ہوا۔۔۔ اور اس کے بعد پھر اسی گھٹن کا سامنا تھا۔
'وین بیک کر کے نیچے اتار لاؤ۔' کہا گیا۔ جولیا نے غیر ارادی طور پر پستول پھر ونیٹی بیگ میں ڈال لیا ! اجنبی نے انجن اسٹارٹ کر کے وین بیک کی اور جولیا کانپ کر رہ گئی۔ آخر یہ لوگ کیسی حماقتیں کر رہے ہیں کیا سبھوں پر عمران کی الٹی کھوپڑی مسلّط ہو گئی ! اگر وین کا پہیہ ڈھکنے پر سے کسی جانب نیچے پھسل گیا تو کیا ہو گا۔
لیکن وین ڈھکنے پر سے اتر کر صحیح و سلامت زمین پر ٹھری تھی ! جولیا نے چاروں طرف نظریں دوڑائیں ! وہ ایک اجاڑ ویرانے میں تھے اور سورج غروب ہونے والا تھا۔
'نیچے اترو۔ !' ایک آدمی نے گرگ کر کہا۔
'حد ہو چکی حماقتوں کی---' جولیا بپھر گئی۔ 'کس گدھے نے تمہاری عقلیں چرا لی ہیں۔'
'اسے اس بدھو کے لئے اتنا طوفان------ اسے تو میں ہی ٹھیک کر سکتی تھی!'
'چپ رہو سُوّر کی بچّی !' ریوالور والا غرّایا۔ 'کیا تم یہ سمجھتی ہو کہ ہمیں دھوکہ دینے میں کامیاب ہوگی !'
جولیا کی آنکھیں حیرت سے پھیل گئیں! اس کے محکمے کا کوئی آدمی اس کے لئے ایسے ناشائستہ الفاظ کرنے کی جرات نہ کر سکتا تھا۔
پھر ریوالور والے نے ایک آدمی سے کہا۔ 'اس وین کے نمبر رجسٹر میں تلاش کرو۔'
وہ آدمی ٹرک کے اگلے حصے کی طرف چلا گیا۔
'بہری رقاصہ کہاں ہے۔' ریوالور والے نے اچانک نرم لہجہ اختیار کرتے ہوئے پوچھا ! تخآطب جولیا سے تھا۔
'میں ہوں --- مین ہی ہوں ----- مجھے پہچانو !' جولیا احمقانہ انداز میں مسکرائی۔
'تمہارا لہجہ غیر ملکیوں کا سا کیوں ہے۔'
'میں آج کل اسی کی مشق کر رہی ہوں۔' جولیا نے جواب دیا۔
'خیر تو اس وقت یہ مشق ختم کر دو ! ہم اردو میں گفتگو کریں گے۔' اس تجویز پر جولیا بوکھلا گئی۔
ریوالور والے کی مسکراہٹ سے سفاکی جھلک رہی تھی ! اس نے جولیا کے اجنبی ساتھی سے کہا۔
'اب تم بھی کچھ بکواس شروع کرو ! وقت کٹے گا۔'
'مم ۔۔۔ میں تو ۔۔۔ میں تو بڑی ۔۔۔ مم مصیبت میں پھنس گیا۔' وہ ہانپتا ہوا ہکلایا۔
'کس مصیبت میں ---'
'میں نہیں جانتا کہ یہ عورت کون ہے ! میں تو ۔۔۔ میں تو۔'
اتنے میں وہ آدمی آ گیا جو کسی رجسٹر میں وین کے نمبر تلاش کرنے کے لئے گیا تھا۔
'وین ۔۔۔ میونسپل گارڈن کے چڑیا گھر کی ہے ۔۔۔!' اس نے ریوالور والے سے کہا۔ 'اس میں مردہ جانور ڈھوئے جاتے ہیں۔'
 
Top